
فاضلیہ ٹرسٹ کی قابل تحسین خدمات
منگل 22 دسمبر 2020

نعیم کندوال
فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان کی بنیاد خواجہ محمد اعظم شاہ نے1993ء میں سوسائٹی ایکٹ 1860کے تحت معاشرے کے غریبوں اور مسکینوں کی فلاح و بہبود کے لیے رکھی ۔یہ غیر سرکاری فلاحی ادارہ ہے ۔اِس تنظیم کا مقصد پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب اور ضرورت مند لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
(جاری ہے)
اِس ادارے کا مقصد معاشرے میں خود مختاری کو فروغ دینا ہے۔
اِس فلاحی ادارے کا مقصد ضرورت مندوں کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جو انھیں معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی لحا ظ سے خود کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کریں۔اِس میں کچھ شک نہیں کہ خود استحکام آزادی اور بقا کا حقیقی معیار ہے ۔اِس فلاحی ادارے کا مقصد ایک ایسا فلاحی معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں لوگوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں ۔تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔اِس فلاحی ادارے کا مقصد صنف ،نسل ، مذہب اور رنگ سے بالا تر ہو کر بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔اِس فلاحی ادارے کی اولین ترجیح خواتین کے حقوق کے بارے میں معاشرے میں آگاہی پھیلانا ہے تاکہ خواتین کو با اختیار بنایا جائے ۔اِس فلاحی ادارے کے قیام کا ایک اور اہم مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مد د کرنا ہے ۔وادی نیلم کے لوگ اِس وقت شدید سردی کے موسم میں بھارتی جارحیت کا شکار ہیں ۔CEOفاضلیہ ٹرسٹ پاکستان میجر ممتا ز حسن صدیق صاحب اور صدر آزاد کشمیر زون راجہ محمد اکرام صاحب کی سربراہی میں گلوبل ٹرسٹ کے اشترک سے فاضلیہ ٹرسٹ کی ٹیم نے بھارتی جارحیت سے متاثر مختلف مقاما ت پر امدادی سامان پہنچایا۔پاک فوج اور سول انتظامیہ نے بھی اِس آپریشن میں بھر پور ساتھ دیا ۔فاضلیہ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے وادی نیلم کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جن میں شادرہ ،تہجیاں، دھودیال، کیل اور نکروان شامل ہیں۔فاضلیہ ٹرسٹ کی ٹیم نے اِن علاقوں میں تمام ضروری سامان اور اشیائے خوردونوش متاثرہ لوگوں کو پہنچایا۔لائن آ ف کنٹرول اِن علاقوں سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔اِن علاقوں میں متا ثرہ لوگوں تک امدادی سامان پہنچانا بہت خطرناک اور مشکل کام ہے ۔ایک طرف موسم خطرناک حد تک سرد ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج کی جارحیت کا خطرہ ہوتا ہے۔ فاضلیہ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے سات گھنٹے کے خطرناک سفر کے بعد متاثرہ لوگوں تک امدادی سامان پہنچایا ۔فاضلیہ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے شادرہ کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد تہجیاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔تہجیاں کے علاقے میں لوگ بھارت کی حالیہ جارحیت کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔فاضلیہ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے حالیہ بھارتی جارحیت سے متاثرہ لوگوں تک امدادی سامان پہنچایا۔فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کے تمام علاقوں خصوصاََ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ہر مشکل گھڑی میں بھر پور مدد کی ہے ۔حالیہ کرونا وائرس میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں اس فلاحی تنظیم نے 25لاکھ کے فوڈ پیکیج ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیے ہیں جو انتہائی قابل تحسین ہے۔
موجودہ مشکل حالات میں فاضلیہ ٹرسٹ کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔فاضلیہ ٹرسٹ جیسے فلاحی ادارے مہذب قوموں کا زیور اور قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ایسے فلاحی ادارے قوموں کافخر اور ترقی کی ضمانت ہوتے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.