
عام آدمی کی حالت نہیں بدلے گی !
جمعرات 4 مارچ 2021

رقیہ غزل
(جاری ہے)
جیسا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور پورے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ انتخابات منعقد کروانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 19 فروری کو مذکورہ حلقے میں سازگار انتخابی ماحول فراہم نہیں کیا گیا‘ فریقین کی طرف سے لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے ذریعے خوف وہراس پھیلا کر ووٹر کوڈرایا گیا تاکہ من مانی کی جا سکے اس لیے انتخابات دوبارہ ہونگے حالانکہ سینٹ انتخابات کی طرح ڈسکہ معرکہ بھی بلا مقابلہ جیتا جا سکتا تھا ”ہیں کواکب کچھ اور نظر آتے ہیں کچھ ۔۔دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا“ دوبارہ الیکشن کے فیصلے پرن لیگ پھولے نہیں سما رہی کیونکہ ضمنی انتخابات سٹنگ گورنمنٹ جیتا کرتی تھی مگر اب نتائج توقع کے برخلاف آرہے ہیں جو کہ حکومت وقت کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے ! ویسے ن لیگی قیادت نے پہلے ہی پیشین گوئی کر دی تھی کہ ہم سرخرو ہونگے‘ ہمارے قائدین بہت جلد الزامات سے بری ہو کر واپس آئیں گے اور میدان سیاست کی آخری اننگ کھیلیں گے تو حمزہ شہباز بھی ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں اور اب بس میاں شہباز شریف کی رہائی کی خبر آنی باقی ہے یقینا سیاسی گہما گہمی میں مزید اضافہ ہو جائے گا تبھی تو تبدیلی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے کیونکہ حالات کہہ رہے ہیں ”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے“ کچھ ہمارے میڈیائی باووں کا فالنامہ بھی گردش میں ہے جس میں تحریک انصاف کے اقتدار کا آفتاب لب بام آتا نظر آ رہاہے یہ تو ہونا تھا کیونکہ گذشتہ تین برس میں تبدیلی سرکار نے کچھ بھی ڈیلیور نہیں کیا اور اب کروناوائرس کے باعث کاروبار بند ہونے کیوجہ سے دنیا بھر میں مقیم کئی ہزر پاکستانی نوکریوں سے فارغ کر دئیے گئے ہیں جو کہ واپس آچکے ہیں یعنی اگر ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کے لیے مثبت حکمت عملیاں نہ اپنائی گئیں تو ملک کو خانہ جنگی کی طرف جانے سے کوئی نہیں روک سکے گا کیونکہ پہلے ہی بیروزگاری اور مہنگائی تمام تاریخی ریکارڈ توڑ چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کیوجہ سے جرائم بڑھ رہے ہیں لیکن تبدیلی سرکار کرسی بچاؤ مہم میں مصروف ہے اور ارد گرد بیٹھنے والے اپنے رشتے داروں کو جعلی میرٹ بنا کر عہدے بانٹنے اور سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر عوامی رائے ہموار کرنے میں مصروف ہیں جس میں عوام کو با ور کروایا جا رہاہے کہ آنے والے تمام الیکشنز میں گیارہ جماعتیں مشترکہ امیدوار کھڑے کر کے تحریک انصاف کا مقابلہ کریں گی ‘خان صاحب تنہا ان ملک خوروں سے لڑیں گے اور عوامی طاقت سے جیتیں گے ایسے خوش آمدیوں نے ہی ملک و قوم کا بیڑا غرق کر رکھا ہے کیونکہ خان صاحب کے پاس ایسی کونسی گیدڑ سینگی یا کار کردگی ہے جس کی بنیاد پر ایسا دعوی کیا جائے ماسوائے اس کے کہ اب کہ موسم بدلا ہے مگر نہ وہ رنگ ہیں نہ دلوں میں پہلے سے جذبے ہیں بلکہ سبھی کو اپنی بقا کی فکر ہے جو ٹیکسوں سے بچ گیا تھا وہ کرونا میں خرچ ہوگیا اور کمانے کے لیے بھی طاقت کی ضرورت ہے جو کہ روٹی سے آتی ہے جبکہ حکومت وقت نے تو روٹی بھی اتنی مہنگی کر دی ہے کہ مزدور اب دو وقت نہیں بلکہ ایک وقت کی روٹی کھاتا ہے اس لیے مجھے کہنے دیجیے کہ انتخابی نتائج بے شک بدل جائیں مگر عام آدمی کی حالت نہیں بدلے گی اس حالت کو بدلنے کے لیے استعماری اور من مانی نظام کو بدلنا ہوگا جسے ہم بدلنا نہیں چاہتے اگر چاہتے تو آج پوری قوم مطالبہ کرتی کہ الیکشن کا دوبارہ انعقاد بلاشبہ احسن اقدام ہے مگر متنازعہ بنانے والوں ‘ بے ضابطگی کرنے والوں اور قوم کا پیسہ برباد کرنے والوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں اور اپنے فرائض دیانتداری سے ادا نہ کرنے والے منصب داروں کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے مگر الٹا عدالت سیاسی ٹاک شوز پر لگی ہوئی ہے اور عوام پھر کسی مسیحا کی راہ دیکھ رہے ہیں تبھی تو دل کہتا ہے وہ موسم جا چکا جس میں پرندے چہچہاتے تھے ۔۔اب ان پیڑوں کی شاخوں پر سکوت شام لکھ دینا “۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رقیہ غزل کے کالمز
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ ایک لمحہ فکریہ
جمعرات 17 فروری 2022
-
وزیر اعظم اپنے مشیر تبدیل کریں !
جمعہ 21 جنوری 2022
-
تحریک انصاف مزید قوت کے ساتھ کب ابھرے گی ؟
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
انقلاب برپا کرنے والی مہم
پیر 13 دسمبر 2021
-
آرزوؤں کا ہجوم اور یہ ڈھلتی عمر
بدھ 1 دسمبر 2021
-
حساب کون دے گا ؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
پہلے اپنا احتساب کریں پھر دوسروں سے بات کریں !
جمعرات 11 نومبر 2021
-
سیاستدانوں باز آجاؤ !
جمعرات 21 اکتوبر 2021
رقیہ غزل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.