”انسان کی تلاش“

پیر 26 اپریل 2021

Shafay Mughal

شافع مغل

ایک بزرگ لالٹین لے کر دن کی روشنی میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا، کسی نے پوچھا بزرگو! یہ روشن دن میں لالٹین کی روشنی میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟ جواب ملا چکر بازوں سے تنگ آچکا ہوں انسان تلاش کر رہا ہوں، پوچھنے والے نے کہا انسان تو ان دنوں شارٹ ہیں پیچھے سے ہی نہیں آرہے،بزرگ نے کہا جو نہیں ملتا وہ ہی میری آرزو ہے۔
یہ ہی حال ہماری موجودہ حکومت کا ہے کہی یہ بزرگ اپنے وزیر اعظم صاحب تو نہیں  جو انسان تلاش کر رہے ہیں ؟  عمران خان صاحب ہاتھ میں لالیٹن لیے ہوۓ قابل وزارت انسان کی تلاش کررہے ہیں؟
وفاقی کابینہ میں کوئی قابل وزارت انسان نظرنہیں آتا جس کے پانچ سال وزیراعظم کے ہمراہ مکمل ہوں، تقریباً ہر ماہ کابینہ میں ردوبدل کی خبر گردش کرتی ہے،میں سمجھتا ہوں کہ بجاۓ ردوبدل کے عوام کے سامنے وزارت کی کار کرد گی کی روپوٹ آنی چاہیے، کہ کس ناکامی کی وجہ سے وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا.دوسری طرف عمران خان صاحب کا بیان آتا ہے۔

(جاری ہے)

کارکرد گی کو بہتر بنانے کے لیے کابینہ میں ردوبدل کی۔وزیراعظم بے بس، اور کوئی آپشن نظر نہیں آتی، تو پھر مجبوراً وزارت سے نکلنے کی بجاۓ اُن کو تبدیل کردیا جاتا ہے کہ حکومت کی ضرورت بھی پوری ہوتی رہے اور پانچ سال مدت بھی مکمل ہوجاۓ۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا “ہم پہلی بار حکومت میں آۓ کوئی تجربہ نہیں تھا” یہاں ایک بات نہایت قابل غور ہے، شیخ رشید اکثر پریس کانفرس میں کہتے ہیں کہ “ الحمد اللہ” میری 15وی وزارت ہے، یقیناً 15وی وزارت ہی ہوگی لیکن بات دراصل یہ ہے کہ وزیراعظم کو کچھ فائدہ حاصل ہوا؟ وہ آج بھی پریشان ہیں کابینہ کو وجہ سے۔

اور کے سوا اور بھی مثالیں موجود ہیں ۔ وفا فی کابینہ میں سواۓ چند لوگوں کے باقی سب کے سب وہ ہی پرانے لوگ ہیں جو 30 سالوں سے حکومت کرتے آرہے ہیں اور فخر یہ انداز سے کہیں گے الحمد اللہ سے اتنی وزارت ہے،جو پچھلی حکومتوں کے مزے لیتے آرہے ہیں۔چلیں سمجھ لیں کہ وزیراعظم صاحب پہلی بار حکومت میں آۓ ہیں جبکہ باقی کثیر تعداد میں شامل وہ ہی کابینہ ہے جو الحمد اللہ کہہ کر وزارت کا نمبر لیں گے۔


چلیں مان لیں کہ وزیر اعظم صاحب ایماندار ہیں کوئی کرپشن نہیں، سرکاری خزانہ میں خرچہ نہیں، لیکن یہ بھی مان لیں وزیر اعظم صاحب کے ہمراہ وہی کابینہ ہے جو پچھلے کئی سالوں سے محتلف حکومتوں میں وزارتوں کے مزے لیتے آرہے ہیں
خیر چھوڑئیے!
دن میں جتنی مرضی لالٹین کی روشنی کرلیں انسان کی تلاش ممکن نہیں، کیونکہ پیچھے سے ہی نہیں آرہے انسان شارٹ ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :