
”ماشاءاللہ چشمِ بددور“
پیر 11 اکتوبر 2021

شافع مغل
ہمیں احساس ہے کہ اِس وقت لوگ مشکلات کا شکار ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام تکلیف میں ہیں،ماشاءاللہ چشمِ بددور ، شکر ہی کہوزیر اعظم صاحب کو ہمارا احساس ہے ورنہ کوئی نظر نہیں آرہا جس کو غریب عوام اور بےروزگار طبقے کا احساس ہو،شکریہ خان صاحب
ماشاءاللہ چشمِ بددور اخباری خبر کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے سیزنل پیکج منظور جس میں گیس کم استعمال کرنیوالے صارفینکو بجلی 7 روپے یونٹ سستی دینے اعلان، دوسری طرف آئی ایم ایف کی ساتھ تجویز آئی، بجلی ٹیرف کی بنیادی قیمت میں 1.40روپےفی یونٹ اضافہ کیا جاۓ، جبکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔
(جاری ہے)
ماشاءاللہ چشمِ بددور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم 3سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں دے چکے ہیں؟سبحان اللہ ایک کروڑ نوکریاں کس کو دی؟ کون لوگ تھے وہ ؟ اور رہی بات نوکریاں دینے کی تو ابھی تک بے روزگاری کنٹرول کیوںنہیں ہوئی؟ بلکہ مسلسل بڑھتی جارہی ہے؟ نوجوان طبقہ جس کو کامیابی کی اُمید دلائی تھی وہ مایوس ہوکر عمران خان کی مخالفت کرناشروع ہوگۓ۔ ناقص پالیسوں پر شرمندہ ہونا چاہیے، یہاں تو فخر کیا جا رہا ہے،ماشاءاللہ چشمِ بددور
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ملک میں فورا انتخابات کرواۓ جاۓ،
فورا انتخابات کا فوراً حل تو یہ ہے کہ اپوزیشن فوراً استعفے دے دیں، حکومت مجبور ہوجاۓ نئے انتخابات کروانے کے لیے، ورنہ اورکوئی راستہ نظر نہیں آرہا، حکومتی وزراء کا کہنا ہے کہ عمران 5 سال کے لیے آیا تھا اور وہ 5 سال پورے کرکے جاۓ گا، بلکہ اگلےبھی 5 سال عمران کے ہیں،خیر چھوڑئیے کوئی بھی ہو بس اقتدار چاہیے عوام جائیں جہاں دل کرے.....!
ایک نظر پنڈورالیکس کی طرف سوئس لیکس، دبئی لیکس، پانامہ لیکس، 25 والیمز اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ، حدیبیہ، ایون فیلڈ، العزیز یہ،ادویات اسکینڈل وغیرہ وغیرہ اور پھر آخر کیا ہوا، اور اب پنڈورالیکس ماشاءاللہ چشمِ بددور
پنڈورالیکس میں پاکستانی سمیت 700 شخصیت کے نام شامل ہیں جس میں وفاقی وزراء منظر عام پر آئی ہیں جن آف شور کمپنیاں کیتحقیقات سرکاری ادارے کریں گے کمیشن کے سربراہ وزیراعظم، مطلب خود تفتیش ، خود جج، ماشاءاللہ چشمِ بددور
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شافع مغل کے کالمز
-
”ترقی کا راز“
منگل 25 جنوری 2022
-
”ایک قدم آگے دو دم پیچھے“
بدھ 12 جنوری 2022
-
”شکایتیں ہی شکایتیں“
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
”ماشاءاللہ چشمِ بددور“
پیر 11 اکتوبر 2021
-
”خدارا عوام پر رحم“
پیر 4 اکتوبر 2021
-
”وعدوں پر یوٹرن“
بدھ 28 جولائی 2021
-
”سیاست حکمت ہی ایسی“
بدھ 2 جون 2021
-
”کورونا کے ذمہ دار“
بدھ 19 مئی 2021
شافع مغل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.