
اور ہمیں پھر کشمیر یاد آیا تھا
بدھ 5 فروری 2020

وارث بن اعظم
کشمیر کیا ہے؟ کشمیر ڈے پر چھٹی کے باعث خلاف معمول گھر کے باہر کھڑا تھا ساتھ ہی پتھارے پر کچھ محلے کے افراد بیٹھے ہوئے تھے جن میں دو نوجوان ایک پکی عمر جبکہ دو بزرگ تھے وہ کشمیر کے حوالے سے بحث و مباحثے میں مصروف تھے تو نہ چاہتے ہوئے بھی قدم ان کی جانب بڑھ گئے، سلام دعا کے بغیر بحث میں شامل ہوتے ہوئے میں نے یکدم ان سے سوال کیا کہ کشمیر کیا ہے تو ان افراد میں شامل ایک نواجوان بلکل جھگڑنے والے انداز میں بولے کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ان کا جملہ ختم ہوا تو دوسرا نوجوان بولا کشمیر ہماری جان ہے، ان صاحب کے رکتے ہی ایک ادھیڑ عمر بزرگ جو ستر کی عمر سے زیادہ ہی لگ رہے تھے لپک کر بولے کشمیر کے لئے ہم اپنی جان دینے کو بھی تیار ہیں، تواتر سے جذباتی جوابات سن کر میں نے خیر اس میں ہی سمجھی کہ ان کی باتوں پر سر ہلاتے ہوئے آگے بڑھا جائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جواب دینے والے ان تمام افراد کا جذبہ قابل دید تھا، ان ہی سوچوں میں مگن چلتے چلتے اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر موجود پریس کلب پہنچا تو سامنے مختلف سیاسی، سماجی، دینی، کاروباری اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے سامنے پایا، وہ ٹولیوں کی شکل میں بینرز ، پاکستانی پرچم سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے پکڑے کھڑے تھے، قریب جاکر معلوم کیا تو پتا چلا کہ وہ پریس کلب پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں اورکوریج کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، بات چل ہی رہی تھی کہ ایک نجی چینل کے مقامی صحافی کی تیز آواز کی جانب توجہ مرکوز ہوگئی، وہ محترم فرمارہے تھے کہ پانچ منٹ ہیں سب کے پاس جمع ہوتے جاؤ، کوریج کروالو، اس آواز کی گونج کے ساتھ ہی ایک افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور موجود افراد کچھ کچھ فاصلے پر ٹولیاں بنا کر جھنڈے اور بینر کھول کر کھڑے ہوگئے، فوٹوگرافرز اور کیمرا مین ایک ٹولے کی کوریج کرتے پھر وہ چلا جاتا پھر دوسرا اس کی جگہ لیتا اس کی کوریج ہوتی یوں یہ قصہ چلا، سورج ڈھلتے ہی کچھ افراد نے شمعیں روشن کیں جس کے بعد سب چلتے بنے،یوں کشمیر ڈے ختم ہوگیا ۔
(جاری ہے)
کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایران صغیر
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وارث بن اعظم کے کالمز
-
بے نظیر، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم
پیر 28 دسمبر 2020
-
اور ہمیں پھر کشمیر یاد آیا تھا
بدھ 5 فروری 2020
-
مولانا کا مارچ
منگل 15 اکتوبر 2019
-
پی ایس 11 الیکشن، چاپلوسی جیت گئی
پیر 30 ستمبر 2019
-
ویکسین نہ ملنے سے مرتے بچے
بدھ 25 ستمبر 2019
-
مستقبل کے معمار اور نقل مافیا
پیر 23 ستمبر 2019
-
ایک ساتھ تین لاشیں ، کون ذمہ دار ہے میرپورخاص واقعے کا
بدھ 18 ستمبر 2019
-
میرے بھوکے پیاسے تھر میں زندگی لوٹ آئی
پیر 16 ستمبر 2019
وارث بن اعظم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.