
بے نظیر، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم
پیر 28 دسمبر 2020

وارث بن اعظم
(جاری ہے)
سر کو کٹا دیا اس نے جھکنے نہیں دیا
محترمہ بے نظیر بھٹو بے شمار اعزازات سے نوازی گئیں۔ انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر خود ان کےکردار، شخصیت، قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سراہا گیا۔
آج بھی بینظیر کو سُنہرے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے۔ دورِآمریت میں زبردستی ہزاروں مزدوروں کو نوکریوں سے محروم کردیا گیا اوراپنے من پسند افراد کی تعیناتیاں کی گئیں جس کے خلاف عملی قدم اٹھاتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے 40 ہزار سے زائد ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کیا۔ انسانی حقوق محفوظ بنانے کیلئے وزارتِ انسانی حقوق بنائی۔ آزادی صحافت کیلئے میڈیا سے سینسر کا خاتمہ بھی بے نظیر بھٹو کے دور میں ہوا۔ انسدادِ پولیو مہم محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں شروع ہوئی۔ پاکستان اسٹیل ملزکو منافع بخش ادارہ بنایا گیا۔ بے نظیر بھٹو نے سن 1994 میں ایک نئی پاور پالیسی کا اعلان کیا۔ قومی کمیشن برائے خواتین کے نام سے ادارے کا قیام بے نظیر بھٹو کے دور میں عمل میں لایا گیا۔ شہروں میں لیبر کالونیز بنائی گئیں تاکہ محنت کش افراد وہاں رہائش اختیار کرسکیں۔
آج مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہم میں نہیں لیکن اس کا نظریہ زندہ ہے، اس کی جدوجہد زندہ ہے۔ آج بھی محترمہ کے جیالے جدوجہد کی علامت ہیں، مُلکی سیاست میں آج بھی محترمہ کی جماعت کو ایک مقام حاصل ہے۔ بے نظیر کے بچے آج ان کی جدوجہد کا علم تھامے میدان میں مصروفِ عمل ہیں، بیٹے کے ساتھ ساتھ محترمہ کی چھوٹی بیٹی آصفہ کا بھی میدانِ سیاست میں آنا ان کے قاتلوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ
مرے دیش کو بچانے دخترِ بے نظیر آگئی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وارث بن اعظم کے کالمز
-
بے نظیر، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم
پیر 28 دسمبر 2020
-
اور ہمیں پھر کشمیر یاد آیا تھا
بدھ 5 فروری 2020
-
مولانا کا مارچ
منگل 15 اکتوبر 2019
-
پی ایس 11 الیکشن، چاپلوسی جیت گئی
پیر 30 ستمبر 2019
-
ویکسین نہ ملنے سے مرتے بچے
بدھ 25 ستمبر 2019
-
مستقبل کے معمار اور نقل مافیا
پیر 23 ستمبر 2019
-
ایک ساتھ تین لاشیں ، کون ذمہ دار ہے میرپورخاص واقعے کا
بدھ 18 ستمبر 2019
-
میرے بھوکے پیاسے تھر میں زندگی لوٹ آئی
پیر 16 ستمبر 2019
وارث بن اعظم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.