
پاکستان، کرونا اور ہماری ذمہ داریاں
پیر 30 مارچ 2020

یاسر فاروق عثمان
(جاری ہے)
اللہ تعالی سے مدد طلبی اور تعلق کی مضبوطی:
اللہ تعالی ہی سب سے بڑا ہے لہذا اللہ سے گڑ گڑا کر التجا کریں کہ وہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے اور اس سے نجات عطا کرے۔ دستیاب وقت میں اپنی عبادات بشمول نماز و نوافل اور اذکار میں باقاعدگی پیدا کریں۔ اگر پہلے کسی وجہ سے قرآن کی تلاوت کا موقع نہ ملتا ہو تو اب قرآن کی تلاوت کو اپنے معمولات کا حصہ بنا لیں۔ کثرت سے استغفار کریں ۔ اپنی زندگی کا جائزہ لیں اور تمام کمزوریوں اور کوتاہیوں کے ازالے کی کوشش کریں۔
رضاکارانہ خدمات:
مختلف شعبوں کے ماہرین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا دیگر ذرائع سے اپنی خدمات کو عوام کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ شعبہ تدریس سے منسلک ہیں تو ایسے اساتذہ جن کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ یا موبائل جیسے آلات کی سہولت موجود ہے، وہ ان وسائل کی مدد سے اپنی اپنی کلاسوں کے طلبا کو ان کی پڑھائی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ، واٹس ایپ، سکائپ جیسے سافٹ ویئر انتہائی معاون ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو لوگوں کو انکی بیماریوں کے متعلق مدد دینے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنا گروپ بنا کر انہیں مفید مشورے دیں۔ اگر آپ قانون دان ہیں تو مختلف قوانین کے متعلق لوگوں کو رائے /آگاہی دیں۔ غرضیکہ ہر شعبے کا ماہر اپنے اپنے شعبے سے متعلق رضاکارانہ خدمات سرانجام دے سکتا ہے۔
کرونہ کے خلاف مصروف عمل اداروں/افراد کی حوصلہ افزائی:
سوشل میڈیا پر اپنے وقت کا موثر استعمال یہ بھی ہے کہ آپ کرونا وائرس کے خلاف مصروف عمل اداروں / افراد کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان کے ہر اچھے کام کو دوسروں تک پھیلائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں پتہ چلے کہ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اداروں/افراد کی حوصلہ شکنی کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور ان کی کونسلنگ کی کوشش کرتے رہیں۔
افواہوں کا توڑ اور سوشل میڈیا پر آگاہی:
سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں دوسروں کو آگاہی دے سکتے ہیں۔افواہوں پر نگاہ رکھ کر ان کا توڑ کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف گروپس مین شامل ہو کر ایسے مخیر افراد/اداروں کی فہرست مرتب کرکے ضرورتمندوں کو فراہم کر سکتے ہیں جو کسی مسئلے یا راشن کی کمی کا شکار ہوں۔
لوگوں کی خبر گیری اور محلے کی سطح پر رضاکاروں کی تیاری: احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے اردگرد موجود لوگوں کی خبر گیری کی کوشش کریں۔ جن لوگوں کو بالخصوص دیہاڑی دار طبقات کو کھانے پینے کے سامان کی کمی کا سامنا ہو، انکی خود مدد کی کوشش کریں۔ اگر خود مدد نہ کر سکتے ہوں تو مخیر حضرات تک ان کی اطلاع پہنچائیں۔ اپنے دوستوں، گلی محلوں میں ایسے دوستوں، افراد کی نشاندہی کریں اور ان کی فکری تربیت کا اہتمام کریں جو کسی بھی ہنگامی صورت میں رضاکارانہ خدمات کی سرانجام دہی کے لیے تیار ہوں۔
جانوروں پر توجہ:
ایک ایسے وقت میں جبکہ انسانوں کو ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے تو اس دوران نہ صرف انسانوں کی مدد کی کوشش کریں بلکہ بے زبان جانوروں کی توجہ سے بھی ہر گز غافل نہ ہوں۔ اگر آپ کو کسی ایسے بازار کا معلوم ہو جہاں جانوروں کی خریدو فروخت کی جاتی ہو اور وہاں ابھی بھی جانور موجود ہوں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے انہیں بروقت خوراک نہ فراہم کی جا سکتی ہو تو براہ کرم اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کے متعلقہ محکموں کو اس بابت اطلاع دیں تا کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر سکیں۔ اگر آپ کے پاس بچا کچھا کھانا ہو تو اسے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ کتوں اور بلیوں کے لیے پانی کے ساتھ کسی مخصوص جگہ پر رکھ دیں۔ پرندوں کے لیے چھتوں پر دانے پانی کا اہتمام کریں۔ اللہ نے چاہا تو اس مشکل گھڑی میں ان جانوروں سے ہمدردی کا بڑا اجر ہو گا۔
گرانفروشوں پر نگاہ:
اجناس اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور متعلقہ اداروں کو ان کے متعلق بلا لحاظ فی الفور اطلاع کریں۔
مذکورہ چند کاموں کے علاوہ بیشمار کام ایسے ہیں جنہیں اس مسئلے کے دوران آپ سرانجام دے سکتے ہیں۔ دراصل یہی قوم بننے کا وقت ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے اس مسئلے سے ہم سب کو جلد از جلد نجات عطا فرمائے اور فوج، پولیس، میڈیکل اور سول انتظامیہ و فلاحی اداروں سے تعلق رکھنے والے ہمارے صف اول کے جانبازوں کی نصرت اور حفاظت فرمائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
یاسر فاروق عثمان کے کالمز
-
جدید موبائل ایپس کا کرشمہ ۔ سفارشی نظام سے چھٹکارا
جمعہ 5 نومبر 2021
-
سوشل میڈیا اور چوکس پولیس
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
کالم بیتی
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
تعلیم ۔ تجارتی یا فلاحی سرگرمی؟
بدھ 22 ستمبر 2021
-
ایثار، رمضان اور فوجی ہسپتال
منگل 4 مئی 2021
-
شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار
جمعرات 1 اپریل 2021
-
پاکستان ڈے پریڈ اور پنجاب پولیس
جمعرات 25 مارچ 2021
-
بچت کہانی
پیر 26 اکتوبر 2020
یاسر فاروق عثمان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.