رانا ثناءاللہ نے محترمہ بینظیر بھٹو سے کس بات پر ناراض ہو کر پیپلز پارٹی چھوڑی؟ وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 12:10

رانا ثناءاللہ  نے محترمہ بینظیر بھٹو سے  کس بات پر ناراض ہو کر پیپلز ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) :معروف صحافی حامد میر کا ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اب پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف بہت باتیں کرتے ہیں لیکن یہ خود پاکستان پیپلز پارٹی سے ن لیگ میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

حامد میر کا کہنا تھا کہ جب رانا ثناء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی میں تھے تو وہ نواز شریف کو بہت ٹف ٹائم دیتے تھے۔اور رانا ثناء اللہ دن رات نواز شریف پر تنقید کرتے تھے۔لیکن 1993 ء میں جب محترمہ بینظیر بھٹو نے فیصل آباد سے میاں زاہد سرفراز کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تو رانا ثناء اللہ ناراض ہو گئے۔جس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ دیااور پاکستان مسلم لیگ ن جوائن کر لی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: