
ملک کو کرپشن فری ملک بنانے کے لیے سیاست کو کرپشن سے پاک کرناہوگا ،صرف ایک نوازشریف کے نااہل ہونے سے کرپشن کا ناسور ختم نہیںہو گا ،سراج الحق
بدھ 18 اپریل 2018 20:53

(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام نے جن لوگوں کو مینڈیٹ دیا ، انہوںنے عوام کو دھوکا دیا اور عوام کے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کرباہر منتقل کردیا ۔
انہوں نے کہاکہ بیرون ملک موجود پاکستانی سالانہ بیس ارب ڈالر کما کر ملک میں بھیجتے ہیں اور یہاں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ حکمران محنت و مشقت سے کمائی دولت چوری کر کے باہر منتقل کر دیتے ہیں ۔ ملک پر اس وقت 80 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے جبکہ ہمارے پانچ سو ارب ڈالر سو ئس اور دبئی کے بنکوں میں پڑے ہیں ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ کو اس پر سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے باہر پڑی قومی دولت کو واپس لانے کا ایک میکنزم بناناچاہیے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کے بارے میں لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں ۔ بروقت الیکشن وقت کا تقاضا اور ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے ۔ ہمارا المیہ ہے کہ 1947 ء سے آج تک ملک پر کرپٹ اشرافیہ قابض ہے اور ان کی پانچویں نسل سیاست اور اداروں پر مسلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غاروں میں بیٹھے مسلح دہشتگردوں اور ایوانوں میں موجود سیاسی دہشتگردو ں میں کوئی فرق نہیں ۔ سٹیل ملز ، پی آئی اے ،او جی ڈی سی سمیت قومی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں ۔ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے اور چند لٹیرے کرپشن سے محلات بنارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فاٹا تک دائرہ اختیار کا سینیٹ سے پاس ہونے والا بل بارش کا پہلا قطر ہے جس سے قبائلی عوام کے حقوق کی بحالی کا راستہ کھلا ہے یہ خوش آئند پیش رفت ہے ۔ اس سے قبائلی عوام کو انصاف ملے گا ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ قبائل کو این ایف سی سے تین فیصدحصہ دیا جائے اور فاٹا میں تعلیمی و معاشی پیکیج کے وعدے پورے کیے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کے طیارے گرنے کی وجہ بنی، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.