Live Updates

چناری:ن لیگ اور پی ٹی آئی کو سیاسی جھٹکا

دونوں پارٹیوں کی12 سے زائد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پیر 14 مئی 2018 20:18

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل سینا دامن میں شو آف پاور مسلم لیک ن اور پی ٹی آئی کو شدید دھچکا دو درجن سے زائد کارکن اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام جاری رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل سیناں دامن میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں پی پی پی آزادکشمیر کے نائب صدر و سابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر پانچ صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ،صدر جہلم ویلی پی پی راجہ پرویزاقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر مرکزی قیادت نے خصوصی شرکت کی پی پی پی آزادکشمیر کے نائب صدر وامیدواراسمبلی حلقہ نمبر پانچ صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ کو باٹ بنی سے ایک بڑے گاڑیوں کے جلوس میں سیناں دامن لایا گیا جہاں پر موجود پی پی پی کے سینکڑوں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی سیناں دامن کی فضاء جیئے بھٹو،جیئے بے نظیر،جیئے ظفر کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی آزادکشمیر کے نائب صدر وامیدواراسمبلی حلقہ نمبر پانچ صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ،صدر جہلم ویلی پی پی راجہ پرویزاقبال ایڈووکیٹ،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء چوہدری منظور مقدم، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ناصرالدین چک،سیدظاہر ہمدانی،صدر پی وائی او جہلم ویلی راشد مغل، اویس خان،سیدمحسن ہمدانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو کرپشن ثابت ہونے پر نااہل کیا گیا جس پر وہ کیوں نکالا کی صدائیں لگاتے گلی گلی پھر رہے ہیں مگر اب غداروطن میاں نوازشریف نے دشمن بھارتی آقاوں کی خوشنودی کے لیئے ان کے حق میں بیانات دینا شروع کردیئے ہیں جس پر ان کے خلاف فوری غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں کڑی سے کڑی سزادی جائے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اب فیصلہ کریں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں یا میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر وزارت عظمی سے مستغفی ہوجائیں پاکستان میں میاں نوازشریف سمیت جملہ شریف خاندان کا بوریا بستر گول ہوچکا ہے جلد وہ جیل میں ہوں گے عمران خان پاکستان میں اناء انتشار کی سیاست پروان چڑھارہے ہیں ان کی سیاست کو کراچی کی عوام نے گزشتہ دن جلسہ میں دفن کردیا ہے جوش خطابت سے الیکشن نہیں جیتے جاتے بلکہ عوامی حمایت سے جیتے جاتے ہیں پاکستان میں الیکشن2018پی پی پی جیتے گی بلاول بھٹو کا راج ہوگا بی بی شہد کے فرزند بلاول بھٹوزرادی،اور آصف علی زرداری کی قیادت میں 2018میں پاکستان میں حکومت بنائیں گے 30،مئی آزادکشمیر حکومت کے خاتمے کی شروعات کرے گا وفاق سے حکومت جاتے ہی آزادکشمیر میں بیڈگورنس گر جائے گی آزادکشمیر میں عوامی نہیں بلکہ ایک شخص کی حکومت قائم ہے آزادکشمیر میں بیوروکریسی حاوی ہے کارکنان مسلم لیگ(ن)قیادت کے خلاف سرپا احتجاج بن گئے ہیں انہیں پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں انہیں جائز مقام دیں گے جہلم ویلی پی پی پی کا گڑھ ہے آئندہ الیکشن میں دونوں سیٹیں جیت کرقیادت کو تحفہ میں دیں گے تمام شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کارکنان کا تحٖفظ کرنا جانتے ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر تحفظ کریں گے فاروق حیدر حلقہ کے عوام کو بتائیں کہ انھوں نے آج تک کیا کام کیا ہے صرف ہٹیاں بالا کا نام تبدیل کر کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے کے علاوہ فاروق حیدر نے کوئی کام نہیں کیا جس وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے کارکن بھی ان سے تنگ آچکے ہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن)،اور پاکستان تحریک انصاف سے لال دین سیٹھ،مغل سردارجہانگیر،حافظ شریف،احمد دین مغل،قاری شفیع،چوہدری شبیر،شبیراعوان،سردارظفر،چوہدری عبدالکریم،امجد میر،عظیم مغل،خالد میر،امجد میر،سردارصغیر با ؁ بنی،سردار صغیر سیناں،جہانگیراعوان،محمد شریف بجاڑ،چوہدری صدیق،حاجی یعقوب،چوہدری اسرائیل،چوہدری اسماعیل،رحمت دین مغل،عمردین مغل،عبدالحمید اعوان،چوہدری حنیف،ماسٹراسماعیل،صالح اعوان سمیت متعدد افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انہیں ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی بعدازاں رکنیت سازی مہم میں فام فل کیئے گئے اور صاحبزداہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ نے دامن،باٹ بنی سمیت مختلف مقامات پر جاکر کارکنان سے ملاقاتیں کی۔

۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات