نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھتیں ایک بارش برداشت نہ کرسکیں

اربوں روپے کے اس منصوبہ میں گھٹیا میٹریل اور گھٹیا کارکردگی کا اس سے بہتر ثبوت اور کیاہوسکتا ہے، معروف کالم نگار حسن نثار اپنے کالم میں ن لیگ پر برس پڑے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات جون 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07جون 2018ء) :نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھتیں ایک بارش برداشت نہ کرسکیں اربوں روپے کے اس منصوبہ میں گھٹیا میٹریل اور گھٹیا کارکردگی کا اس سے بہتر ثبوت اور کیاہوسکتا ہے۔معروف کالم نگار حسن نثار اپنے کالم میں ن لیگ پر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے متعلق تو اکثر ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جو کہ حکومت کی ناقص کارگردگی کا پول کھول دیتی ہیں۔

دو روز پہلے اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش نے بھی ائیرپورٹ کی تیاری میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تصدیق کر دی۔کیونکہ ائیرپورٹ کی چھتیں بارش سے ٹپکنے لگ گئیں۔اسی متعلق معروف کالم نگار و تجزیہ نگار حسن نثار نے اپنے ایک کالم ’ مبارک ہو لیکن ‘ میں لکھا ہے کہ مبارک ہو ن لیگ کی ترقی بری طرح لیک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یعنی کے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی چھتیں ایک بارش بھی نہ برداشت کر سکیں۔

اور جگہ جگہ سے بری طرح لیک کرنے لگ گئیں۔خاکروب اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود پانی خشک کرنے میں ناکام رہے۔اربوں روپے کے اس منصوبہ میں گھٹیا میٹریل اور گھٹیا کارکردگی کا اس سے بہتر ثبوت اور کیاہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یکم مئی کو 13 سال میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کیا تھا۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ ملک کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء سمیت پی آئی اے کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ اس ائیر پورٹ پر سب سے پہلے کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 19 مربع کلو میٹر پر محیط ہے.