بھارت مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کو نماز تراویح کی ادائیگی سے روک رہا ہے ،چودھری لطیف اکبر
معصوم بچی سے بھارتی زیادتی نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے، آزاد کشمیر میں کارکن تیار رہیں ،عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے ،صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر
جمعرات 16 مئی 2019 15:51
(جاری ہے)
چوہدری لطیف اکبر نے کہا چوہدری محمد اشرف پارٹی اور علاقے کا اثاثہ تھے ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر جاری مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک دبا نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں عوام اب بلاول بھٹو کی راہ دیکھ رہیہیں بھٹو کے نام کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،ہمیں احتساب سے کوئی پریشانی نہیں،احتساب کے نام پرانتقام نہ لیاجائے ، وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو ڈر ائیں گے اور ہم ڈر جائیں گے ،مگر وہ جانتے نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اپنی جان تو دے دیگا مگر اصولوں پر سودے بازی ہرگز نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ھی نظریاتی پارٹی ھئے ھم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی جو محترمہ شہید کا مشن اور زندگی کا مقصد تھا پر عمل پیرا ہیں۔ سابق قائم مقام وزیراعظم و سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور بھٹو شہید کو چاہنے والے ہی ہماری طاقت ہیں ہم نے صرف اصولوں کی سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا راستہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا راستہ ہے۔ اس راستے کو ہم نہیں چھوڑ سکتے ،ہماری قیادت سے کرپشن کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،موجودہ حکومت آمروں سے زیادہ انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات جاوید ایوب نے کہا کہ بھٹو شہید نے کچلے ھوئے طبقات کی حمایت کی تھی ہماری پارٹی نے بھی کچلے ھوئے طبقات کا ساتھ دیا ہم بھی زندگی بھر اس طبقے سے ساتھ نبھائیں گے ۔سردار امجد یوسف نے کہا کہ کارکن پارٹی کے سفیر بن کر اپنے اپنے علاقوں میں سرگرم ہو جائیں ۔آنے والا دور پھر پیپلزپارٹی کا ہو گا ہماری سیاست بیروزگاری، مہنگائی اور انتقامی سیاست کیخلاف ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.