Live Updates

احسن اقبال بجٹ خسارے کی بات کرتے ہوئے ماضی کی لوٹ مار کو نہ بھولیں،شوکت یوسفزئی

پیر 2 ستمبر 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ احسن اقبال بجٹ خسارے کی بات کرتے ہوئے ماضی کی لوٹ مار کو نہ بھولیں۔ عوام کو بھی معلوم ہے کہ تحریک انصاف کو خالی خزانہ اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھوں کو حکومت کی معاشی پالیسیاں نظر نہیں آرہیں احسن اقبال کو کرپشن پر جیل جانے والے لیڈروں کا بھی تذکرہ کرنا چاہیے تھا وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر پاکستانی جانتا ہے کہ معاشی بحران کے ذمہ دار نوازشریف اور زرداری ہیں دونوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹا اور ملک کو مقروض کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر وزیراعظم کے مؤقف کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کشمیر پر اپوزیشن کارویہ انتہائی افسوس ناک ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر ہمیں گڈ گورننس نہ سکھائیں ان لوگوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اب صحیح سمت جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور افغان مسائل عمران خان کی قیادت میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات