گزشتہ 72سالوں سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری تحریک آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ‘سردار میر اکبر خان

ری ریاست جموں وکشمیر کے 20ملین افراد کا مطالبہ حق خودارادیت کا حصول ہے حق خودارادیت کشمیریوں کو وہ حق ہے جو اقوام متحدہ نے انہیں دے رکھا ہے ‘وزیر جنگلات

جمعہ 21 فروری 2020 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ اس وقت مودی کشمیر یوں کے لیے ہٹلر بن چکا ہے مقبو ضہ کشمیر کے اند ر انسانیت سوز مظالم کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے سویلین آئے روز متاثر ہو رہے ہیںبھارت مسلسل سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے گزشتہ 72سالوں سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری تحریک آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں پوری ریاست جموں وکشمیر کے 20ملین افراد کا مطالبہ حق خودارادیت کا حصول ہے حق خودارادیت کشمیریوں کو وہ حق ہے جو اقوام متحدہ نے انہیں دے رکھا ہے برطانیہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ برطانیہ نے ہٹلر کے خلاف بھی سب سے پہلے آواز بلند کی تھی اور آج مودی بھی ہٹلر کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہے مودی نے مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار نہتے کشمیریوں پر اس نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے مقبوضہ وادی میں گزشتہ 83دنوں سے کرفیو کا نفاذ اور لاک ڈاؤن ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات زندگی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے کشمیرنریندر موودی جنگی جنون میں مبتلا ہے، ہندوستان میں لوگوں پر زندگیاں تنگ کی جارہی ہیںمقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی کی غاصب ا فواج کے مظالم عروج پر ہیں،مودی طاقت کے نشے میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اور وہ مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے 5 اگست کے ہندوستانی اقدامات کے بعد ہمیں مزید موثر انداز میں بین الاقوامی سطح پر کام کرناہوگا حکومت پاکستان نے اپنی جگہ بہت کاوشیں کی لیکن اب مزید ان میں تیزی لانے کی ضرورت ہے آزاد خطے کے غیور عوام ہندوستان کی کسی قسم کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے ہم وقت تیار ہیںیوں کی طرف سے ساری دنیا کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم اپنی جدوجہد کو اسکی منزل و مقصود تک پہنچانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہیںاور اپنے اس بنیادی حق کے حصول کیلئے ہم سب متحد ہیںمقبوضہ کشمیر کے اندر اڑھائی ماہ سے ہمارے مظلوم بھائی جس اذیت اور کرب کا شکار ہیں ان کی مدد کا بہترین طریقہ ہے کہ یہاںہم پرامن طور پر ان کے حق کیلئے آواز اٹھائیں پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کاساتھ جس طرح کھڑاہوا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے پاکستان بننے سے قبل اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا جب قائد اعظم نے 1944میں کشمیر کا دورہ کیا تو اس وقت سے لیکر آج تک کشمیری پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کی جدوجہد میں مصروف ہیںکشمیریوں نے اس تحریک کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا اور مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منزل ہے اور اس مقصد کیلئے کشمیری عوام نے گزشتہ 72 سالوں میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اقوام متحد نے ان کا حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کررکھا ہے 12 قراردادیں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پرموجود ہیں وزیر جنگلات نے کہا کہ ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی سے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے جو کہ بین الاقوامی جرائم کے ذمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں دھاندلی سے حکومتیں بنائی جاتی رہی ہیں لیکن اب ہندوستان نے کٹھ پتلی حکومت کو بھی ختم کر دیا ہے اور انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کر کے وادی کو اس کے حق سے محروم کرنا چاہتا ہے جموں سمیت تمام علاقوں میں سب مذاہب کے ماننے والے لوگ مودی کے اقدامات کے سخت مخالف ہیںانہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈاون کررکھا ہے اور دس لاکھ سے زائد اپنی فوج اور سیکورٹی فورسز کے ذریعے وہاں کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے جو انسانیت کی دعوے دار عالمی طاقتوں کے لئے ایک چیلنج ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ ہندوستان میں نریندر موودی کی آر ایس ایس حکومت ہٹلر کے نظریے سے متاثر ہے اور ہندوستان نے کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے اور اس نے مقبوضہ جموں کشمیر کو آہنی جیل بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار کے اقدام سے وادی کے لوگوں میں بھارت سے نفرت پہلے سے مزید بڑھ گئی ہے آج کے دور میں انٹرنیٹ اور موبائل ضرورت بن گئی ہے اور ہم سوچ نہیں سکتے کہ دو ماہ سے محروم کشمیریوں پر کیا بیت رہی ہوگی بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج کا غیر ضروری ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ اس کا مقابلہ ایسی فوج سے ہے جو دنیا کی بہترین فوج ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری،جرات اور پامردگی کی داستانیں شجاعت کے ایسے باب ہیں جو تاریخ عالم کا روشن باب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے دفاع وطن کے لیے پوری قوم ایک ہے انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اجتماعی طاقت کو بروئے کار لا کر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی تحریک شروع کرے تاکہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کے ناجائز اقدامات واپس لینے اور کشمیریوں پر جاری مظالم ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد عالمی میڈیا چیخ چیخ کر مقبوضہ جموں وکشمیر میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم اور ہندوتوا کی شکل میں نئے فاشزم سے خبردار کر رہا ہے لیکن ظالم کو بلا بلا کر اعزازات اور انعامات سے نوازا جا رہا ہے اور مظلوم کی داستان کو تاریخ کے کوڑا دان میں ڈال دیا گیا ہے ۔