Live Updates

ُکوئٹہ ،پی ڈی ایم کا 25 اکتوبر کا جلسہ ہاکی چوک کی بجائے ایوب اسٹیڈیم میں کرنے کا اعلان

;ہم نے پہلے دن ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے اجازت نہیں دی، سیکورٹی تھریٹس عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان جمہوری تحریک کا بیانیہ عسکری اداروں کے خلاف نہیں بلکہ آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہے،رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:20

ط$کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان جمہوری تحریک(پی ڈی ایم) نے 25 اکتوبر کا جلسہ ہاکی چوک کی بجائے ایوب اسٹیڈیم میں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے دن ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے اجازت نہیں دی، سیکورٹی تھریٹس عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان جمہوری تحریک کا بیانیہ عسکری اداروں کے خلاف نہیں بلکہ آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی 26نکاتی ایجنڈا پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر طرف مہنگائی ،بیروزگاری اور ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں‘ 25اکتوبر کو بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے کرایہ کے ترجمانوں کو غلط ثابت کریں گے جلسے سے پی ڈی ایم کے تمام قائدین مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، و دیگر جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ ، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی ، جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما عین اللہ شمس ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصرنے جتک ہائوس میں پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوا ل ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے ، پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردار بلند خان جوگیزئی ، ن لیگ کے جمال شاہ کاکڑ ، راحیلہ حمید درانی ، نیشنل پارٹی کی سابق رکن اسمبلی اسمین لہڑی ، علی احمد لانگو ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے عصمت اللہ صالم ، حیات خان اچکزئی ، اے این پی کے اخلاق بازئی ودیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ پہلے دن سے ہی اسٹیڈیم کا مطالبہ تھا مگر پہلے ہمیں جلسہ گاہ کے لئے ایوب اسٹیڈیم دینے سے انکار کیا گیا کہ وہاں تعمیراتی کام جاری ہے اور ہمیں ہاکی چوک پر جلسے کرنے کی اجازت دی گئی مگر ہمیں وہاں جلسہ کرنا شروع دن سے ہی پسند نہیں تھا کیونکہ وہ جگہ کسی ایک پارٹی کے لئے بھی کم ہے مگر آج کے پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کو ڈی سی کوئٹہ نے فون کرکے بتایا کہ پی ڈی ایم اگر ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ کرناچاہے تو کرسکتی ہے جس کے بعد ہم نے ایوب اسٹیڈیم میںجلسہ کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے سیکورٹی خدشات اور تھریٹس کے خبریں من گھڑت ہے ہم ان کرایہ کے ترجمانوں کی بیانیہ کو غلط ثابت کریں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جلسے کے انتظامات بارے کمیٹی قائم کردی گئی جس میں رشید ناصر عین اللہ شمس ولی کاکڑ اور دیگر شامل ہیں جلسے سے میاں نواز شریف بھی خطاب کریں گے انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت اور شفاف الیکشن ہر ایک کا مطالبہ ہے ، پی ڈی ایم فوج کی مخالف ہر گز نہیں عسکری ادارے کو آئین کے مطابق کام کا کہتے ہیں پی ڈی ایم کی لڑائی بے انصافی کے ساتھ ہے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ، بی این پی ، پشتون خوا میپ ، مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں نے جعلی وزیراعظم کے خلاف تحریک چلائی ہے ، عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے پورے نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،بیروزگاری اور ادویات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے خود کشیاں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اٹھ کھڑے ہو اس سے قبل کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے انہوںنے کہاکہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں آئی سندھ کے گھر کا محاصرہ دہشت گردی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹی وی چینلزپر بیٹھے بعض اینکر پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی کوششں کررہے ہیں تمام پارٹیوںنے 26نکات پر دستخط کئے ہیں ہم میڈیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر جو بھی صحافی عوام کی صحیح ترجمانی کرتا ہے اس کی تنخواہ بند کردی جاتی ہے یا پھر انہیں نکلوادیاجاتا ہے ہم سمجھتے ہیںکہ بلوچستان کے ہر ضلع تک ٹی وی چینلز کے نمائندے ہونے چاہیے انہوںنے کہا کہ ہمارا اداروں سے کوئی ٹکرائو نہیں بلکہ ہر ادارے کو اپنے حدود میں کام کرنے کی بات کررہے ہیںمسلم لیگ (ن)او رمیاں نواز شریف نے ریاست مخالف بیان نہیںدیا بلکہ ان کا بیانیہ ملک اور ریاست کی مضبوطی کے لئے ہیں انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوںنے عام انتخابات کو ردکیا تھا ہمارا جدوجہد پارلیمنٹ کی بالادستی ، صاف شفاف اور غیر جانبدارانتخابات ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور آئین کی حکمرانی کے لئے ہے پی ڈی ایم کے جلسے سے خائف ہو کر منفی پروپیگنڈے استعمال کئے جارہے ہیں گوجرانوالہ کے بعد کراچی کا جلسہ بڑا تھا جبکہ کوئٹہ کا جلسہ اس سے بھی بڑا ہوگا ۔

عمران خان اور موجودہ حکومت سے بڑا کوئی کورونا نہیں انہوںنے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے عوامی نیشنل پارٹی نے جمہوریت کے لئے ہر اتحاد میںصف اول کا کردار ادا کیا ہے اے این پی کے مرکزی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا اس پر اے این پی بلوچستان من و عن عمل درآمد کرے گی انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوںنے ریڈیو پاکستان سے 8سو کے قریب ملازمین کو نکال دیا ہے موجودہ حکومت غربت نہیں بلکہ غریب ختم کررہی ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات