عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، فواد چودھری
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس ٹکٹ لینے والے امیدوار نہیں، جنوبی پنجاب میں انہوں نے5، 5 کروڑ کی آفر دی کہ ہمارے ٹکٹ پر الیکشن لڑو، دونوں جماعتوں کا یہ آخری الیکشن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 25 ستمبر 2021
18:14
(جاری ہے)
لیکن آئندہ الیکشن کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی بکھری پارٹیاں ہیں، ان کے پاس ٹکٹ لینے والے امیدوار نہیں ہیں، جنوبی پنجاب میں انہوں نے پانچ پانچ کروڑ کی آفر دی کہ ہمارے ٹکٹ پر الیکشن لڑو۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا یہ آخری الیکشن ہوگا، اس کے بعد یہ الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، افغانستان سے متعلق خطے میں تمام فیصلوں کیلئے عالمی لیڈرشپ عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ آج مخالفین کو حسد ہے کہ حکومت اور ادارے ایک مٹھی میں پروئے ہوئے ہیں، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے آئندہ پانچ سال بھی روتے ہوئے گزارنے ہیں، نوازشریف اور اشرف غنی کو لوگوں سے کوئی غرض نہیں، دونوں پیسا چوری کرکے لندن اور دبئی گئے، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کردی گئی، کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا تو نوازشریف نے کہا تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، کئی بات اختلافات بھی ہوجاتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.