
حکومت کا نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنےکا فیصلہ
نیب نے شہبازشریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے، شہبازشریف سے مشاورت کا مطلب جیسے چور سے تفتیشی کی تعیناتی کیلئے رائے لینا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 25 ستمبر 2021
18:21

(جاری ہے)
فواد چودھری نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی کی اکثریت سے حکومت بنائے گی، عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات ہوں گے،پچھلی بار ہمیں اتحادیوں کو جوڑ کر حکومت بنانا پڑی۔
لیکن آئندہ الیکشن کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی بکھری پارٹیاں ہیں، ان کے پاس ٹکٹ لینے والے امیدوار نہیں ہیں، جنوبی پنجاب میں انہوں نے پانچ پانچ کروڑ کی آفر دی کہ ہمارے ٹکٹ پر الیکشن لڑو۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا یہ آخری الیکشن ہوگا، اس کے بعد یہ الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، افغانستان سے متعلق خطے میں تمام فیصلوں کیلئے عالمی لیڈرشپ عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ آج مخالفین کو حسد ہے کہ حکومت اور ادارے ایک مٹھی میں پروئے ہوئے ہیں، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے آئندہ پانچ سال بھی روتے ہوئے گزارنے ہیں، نوازشریف اور اشرف غنی کو لوگوں سے کوئی غرض نہیں، دونوں پیسا چوری کرکے لندن اور دبئی گئے، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کردی گئی، کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا تو نوازشریف نے کہا تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، کئی بات اختلافات بھی ہوجاتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.