آزادکشمیر میں لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہورہے ہیں ،سردار جاوید ایوب

نا تجربہ کار ،سیاسی طورپر نااہل حکمرانوں نے آزادکشمیر میں اپنی ہی کابینہ میں باہمی چپقلش ،انتشار پیدا کر کے خطہ کے سیاسی ماحول کو پراگندہ کردیا ہے، سابق وزیر جنگلات آزاد کشمیر

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:26

ْ مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر و پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہورہے ہیں جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ،نہ تجربہ کار اور سیاسی طورپر نااہل حکمرانوں نے آزادکشمیر کے اندر اپنی ہی کابینہ میں باہمی چپقلش اور انتشار پیدا کر کے خطہ کے سیاسی ماحول کو پراگندہ کردیا ہے۔

آج افواہوں اور قیاس آرائیوں کا عروج ہے ،پتہ نہیں کہ یہ حکومت کتنی دن گزارتی ہے جب حکومت کے اندر سے ہی اس طرح کی با تیں شروع ہوجائیں تو پھر مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت حاصل کریگی، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعظم منتخب ہو کر اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح عالمی اعزاز بھی حاصل کریں گے اور عالمی رہنمائوں کی فہرست میں بھی شامل ہوں گے ، جس کے بعد پاکستان ترقی یافتہ ممالک اور مقبوضہ جموں و کشمیر آزادی حاصل کرنے والی قوموں میں شامل ہو جائے گا تحریک انصا ف کی حکومت غریب عوام کے لیے کسی مارشل لا سے کم نہیں۔

ایشاء خرونوش،تیل مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر کے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے،اپنے کارنامے چھپانے کے لیے اب ظالم او ر سفاک حکومت میڈیا کے گلے پر بھی چھری رکھ رہی جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔پاکستان کے عوام نے اس وقت اپنے محبو ب قائد،شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے،بی بی شہید بینظیر بھٹو،مر د حر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے لخت جگر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر جمارکھی ہیں بہت جلد پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری اایشیاء کے کم عمر ترین وزیراعظم بن کر ریکارڈ قائم کرینگے۔