…+ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2023ء) وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان
مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوئی قوم کے اعتماد سے
نواز شریف نے ملک کوبحرانوں سے نکالاجبکہ
عمران خان کی وجہ سے سیاست میں نفرت بڑھی اور اوئے توئے کے کلچرکو فروغ ملا جس سے کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہی لہذا ایسی فطرت والا شخص قوم کو کیسے آگے لیکر چل سکتا ہے۔
رانا ثنااللہ خان فتنے کے حواس پر اتنی بری طرح سوار ہوچکا ہے کہ اس کی پوری پوری کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے آئندہ
الیکشن میں رانا ثنااللہ کو اسمبلیوں میں آنے سے روکا جا ئے جس کیلئے وہ بھرپور منصوبہ بندی میں مصروف ہے انہو ں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ
این اے 106 فیصل آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ
عمران خان کی کل اور آج کی بات نہیں ملتی اور اس کے قول و فعل میں بری طرح تضاد ہے،یہ قدم قدم پر دھمکیاں دیکر اقتدار میں آنے کیلئے ہاتھ پاو ں ماررہا ہے،25 مئی کو بھی اس نے ڈرایا دھمکایا کہ میں یہ کردوں گاوہ کردوں گا لیکن ہوا کچھ بھی نہیں،اس کی
جیل بھرو تحریک کا ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو حالات ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ 5 سال سے
مہنگائی عروج پر ہے لیکن یہ دیکھیں کہ یہ سلسلہ کب شروع ہوا،فتنہ خان نے 126 دن
دھرنا دیا اوراس نے پوری کوشش کی کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہو،اس آدمی کا کردار دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ
نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی موٹر ویزہ بنیں،دل کا ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، یونیورسٹی بنیں لیکن ان لوگوں نے 4 سال میں کیا کیا، مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے اورمیرے خلاف بھی
منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا حالانکہ میں سگریٹ بھی نہیں پیتا۔
انہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے کہ کہاں ہیں وہ 10 لاکھ گھراور1کروڑ نوکریاں جس کا اس فتنے نے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب
میاں نواز شریف آئے تو کیا ملک نے ترقی نہیں کی
،نواز شریف کے دور میں ملک میں
لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی گئی مگراس کے بعد ایک فتنے کوپورا پلان کرکے لایا گیاجس نے ملک سے اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال دیا۔ وقت بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عروج پر تھی مگر
نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی
انتخابات ہوئے ان کا
الیکشن سب سے مشکل ہوگا ،ہم عوام کے درمیان موجود اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر
الیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ ہمیں جتنی مہلت یا جتنے وسائل ملے ہم نے ان سے اپنے
حلقہ میں بھرپور ترقیاتی کام کروانے کی کوشش کی اور ان کے منصوبوں میں سب سے اہم رنگ روڈ کی تعمیر ہے جس پر 250 کروڑ یعنی اڑھائی ارب روپے خرچ ہورہے ہیں پہلے کہتا تھا کہ
مذاکرات نہیں کروں گا اب
مذاکرات کیلئے ترلے کر رہا ہے، یہ فتنہ ایک دن ایک بات کرتا ہے اور اگلے دن کوئی اور بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں
بجلی کے کئی نئے کارخانے لگائے لیکن فتنہ خان نے ایک بھی نیا کارخانہ نہیں لگایا، ہم نے طویل
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تاہم اگراب کسی جگہ تھوڑی بہت لوڈ مینجمنٹ ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ
بجلی بنانے کے کارخانے نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ عمرانی حکومت کی ناقص پالیسیاں اور
گیس و فرنس آئل کی کمی ہے جس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام برادریوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں منتخب کرکے عوامی خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ 2013-14میں لوگ
پاکستان نہیں آتے تھے بلکہ کاروباری لوگ کہتے تھے
دبئی میں آکر ہم سے بات چیت کریں مگر پھر ایسا ہوا کہ 2018تک
پاکستان نے برق رفتار
معاشی ترقی کی اور اسے مزید ترقی کی منازل کی جانب گامزن کیا جارہا تھا کہ پھر2018 میں سازش کرکے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر
نواز شریف کو نااہل کردیا گیااوربابا رحمتے پوری قوم کیلئے بابا زحمتے بن گیا۔
جب 2013 میں عوامی مینڈیٹ سے
نواز شریف اقتدار میں آئے تو
ڈالر 110 روپے، پٹرول65 روپے لیٹر،چینی50 روپے، آٹا35 روپے کلو تھا۔انہوں نے کہا کہ
عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیابلکہ صرف گالی گلوچ کا کلچر متعارف کروایامگراس کے برعکس ہم نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے جنہیں گنوانے بیٹھیں تو اس کیلئے طویل وقت درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ
عمران خان کی ساری مقبولیت صرف
سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ
سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے لہذا اگر عوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا،یہ شخص سمجھتا ہے کہ صرف میں ہی عقل کل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر آباد والے واقعہ میں ملوث شخص کو پی ٹی آئی والوں نے ہی موقع سے پکڑا جس کے
موبائل فون سے چار سو کے لگ بھگ کلپ ملے لیکن الزام ہمارے سر تھونپنے کی گھٹیا و ناکام کوشش کی گئی۔راناثنااللہ نے کہا کہ جو آدمی سیاسی مخالفین سے بات نہ کرے
جمہوریت میں اسکی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ نے ہی میرا
الیکشن لڑنا ہے اور نوجوانوں کو سمجھاناہے کہ اگر عوام نے فتنے کو مسترد نہ کیا تو اس نے قوم کو ورغلائے رکھنا ہے۔
انہوں نے ماضی کی طرح آئندہ بھی
حلقہ میں شاندار تعمیراتی و ترقیاتی کام کروانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ
نواز شریف کی حکومت کو ہٹاکر ملک پر ظلم کیا گیا اسلئے عوام دیکھیں کہ جب
نواز شریف تھا توقیمتیں کیا تھیں اور جب سے یہ آئے تمام اشیا کی کتنی قیمتیں بڑھتی رہیں یہی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے معاہدے نے ملک کواس انداز میں جکڑا کہ
بجلی گیس
پیٹرول سمیت ہر شے مہنگی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک مشکل
معاشی صورتحال کا شکار ہے اسلئے ضروری ہے کہ ملک بھر میں تمام قومی و صوبائی
الیکشن ایک ساتھ کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے تحت فیئر اینڈ فری کروائے جائیں تاکہ ہر کوئی ان کے نتائج تسلیم کرسکے۔انہوں نے کہا کہ
الیکشن جب بھی ہونگے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر
الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے بھی تاہم ایک ہی دن
الیکشن میں ہی ملک و قوم کا فائدہ ہے ورنہ جس قسم کے
الیکشن کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح کے
الیکشن ملک کے مفاد میں نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے چار سال سے کوئی کام نہیں کیا،موٹر وے، چلڈرن ہسپتال، ایف آئی سی میں کچھ بھی توسیع نہیں کی گئی بس انہوں نے چار سال میں نوجوان نسل کو بد تمیز بنایااورسوشل میڈیا پر عزتیں اچھالیں لیکن اس کے برعکس انہوں نے
حلقہ میں بڑی تعداد میں
بجلی کے منصوبے مکمل کروائے اوراب بھی کوئی علاقہ
بجلی کے بغیر نہیں رہے گاجس کے ساتھ ساتھ
گیس کیلئے بھی سروے کروایا جا ئے گا اور جہاں جہاں
گیس نہیں وہاں
گیس فراہم کی جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ
پنجاب میں مختصر حکومت کے باعث آپ کے علاقہ میں بائی پاس نہ بناسکے لیکن آئندہ منتخب ہوکر تمام ترقیاتی کاموں پر عملی کام کریں گی