
پاکستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے وعدے پر قائم ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 9 اگست 2023 23:10
(جاری ہے)
وزیر خارجہ نے اپنے دور حکومت کے دوران وزارت خارجہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے بھارت کے ساتھ بامعنی طور پر مشغول ہونے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا میں پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے گئے اور وہاں پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنی شرکت سے جہاں انہوں نے پاکستان کا موقف واضح طور پر پیش کیا وہیں بھارت بیک فٹ پر چلا گیا اور بھارت نے ایس سی او سربراہان مملکت کا اجلاس آن لائن منعقد کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی ٹیم کو بھیجنے کے بارے میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ سیاست اور کھیلوں میں فرق ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اب بھی ٹیم کے بارے میں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، قومی ٹیم کی سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، آئی سی سی اور بھارت کو اس سے آگاہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بلاک پالیٹیکس میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ افغانستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں زمینی حقائق کی بنیاد پر کچھ رائے قائم کی جا رہی ہے، اگر وہ خود کو سفارتی طور پر تسلیم کرنا چاہتے ہیں تو افغان عبوری حکومت کو بین الاقوامی خدشات کو دور کرنا ہوگا، لیکن اگر وہ اپنے بیانات پر عمل کرتے رہے تو اس سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور افغان عوام نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا، اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشغولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، خواتین کی تعلیم کے معاملے کے بارے میں پاکستان کا موقف بہت واضح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی بارپاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں انہیں دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے تحفظات کا احساس دلایا گیا، انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میںخواتین کی تعلیم کے بارے میں کانفرنس میں خواتین کے حقوق کے لیے پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ اس تقریب نے او آئی سی کے رکن ممالک کو خواتین کے حقوق کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو دنیا کو دکھانے کے قابل بنایا جس سے مسلم دنیا کے بارے میں منفی تاثر کو دور کرنے میں بھی مدد ملی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سفارتی محاذ پر گزشتہ 16 ماہ کے دوران ڈیمیج کنٹرول کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مختلف ملکوںکے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے خارجہ پالیسی میں تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے سفارتی معاملات کو عوام کے مفاد کے لیے چلایا جانا چاہیے۔ روس یوکرین تنازع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے، اس مسئلہ کو سفارت کاری سے حل کیا جانا چاہئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے لیے پرعزم ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ نے سفارتی محاذ اور عالمی فورمز پر اپنی وزارت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ، یورپ اور برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی بات چیت کے ذریعے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنا اور جنیوا کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے نمایاں کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزا کی سہولت سمیت سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کے نتیجے میں پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ملازمتوں کے دروازے کھل گئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے کشمیر کے بنیادی مسئلہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر فورم پر کشمیر کے مظلوم عوام کی موثر وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل جزو رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسلامو فوبیا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے قرارداد منظور کی۔ وزیر خارجہ نے گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران پاکستان کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو 20 لاکھ گھر فراہم کریں گے، اس قدرتی آفت میں بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے اور سڑکوں کا نیٹ ورک بھی متاثر ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کو فعال بنانے اور اس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے وزارت میں 51 مختلف اصلاحاتی اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اندرونی سیاسی و معاشی چلینجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دباو¿ کا شکار تھی، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حکومت سنبھالنے سے قبل پاک چین تعلقات مسائل کا شکار تھے، سی پیک کو بحال کیا اور اس کی 10 سال تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور رابطوں میں اضافہ ہوا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وقت سے پہلے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلا، فیٹف کے حوالے سے سب سے زیادہ کام وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے وعدے پر قائم ہے، پاکستان کا مستقبل پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے منسلک ہے، پاکستان اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں یوکرین اور بیلا روس کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، یوکرین کے معاملے پر ہمارا مو¿قف واضح ہے کہ اس مسئلہ کا سفارتکاری سے حل تلاش کیا جانا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.