جماعت اسلامی کا 82 واں یومِ تاسیس کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 26 اگست 2023 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2023ء) جماعت اسلامی پاکستان کا 82واں یوم تاسیس ہفتہ کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کراچی تا کشمور بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔26اگست کو یومِ تاسیس کے سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،نواب شاہ،تھرپاکر،کندھ کوٹ،شکارپور،عمرکوٹ، ٹنڈوآدم ،سجاول،گھارو،بدین، دادو،جھڈو،سمیت سندھ بھر میں سیمینار،مذاکرے، جلسے اور اجتماعات منعقد کئے گئے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ضلعی ومقامی قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی رہنما=ں،علمائے کرام اور دانشورحضرات نے جماعت اسلامی کی 82سالہ سیاسی، سماجی اور دینی جدوجہد پر اظہار خیال کیا جبکہ ہر شہر میں جماعت اسلامی کے کلمے والے جھنڈے کی پرچم کشائی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی سیاسی،جمہوری جماعت ہے جو فرقہ واریت لسانیت موروثیت سے پاک اور رنگ نسل و مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ قاضی حسین احمد ، پروفیسر خورشید احمد، اسداللہ بھٹو ، لیاقت بلوچ سراج الحق سے لیکر سینیٹر مشتاق احمد، مولانا عبدالاکبرچترالی،سیدعبدالرشید تک ان کے ارکان پارلیمنٹ نے ہمیشہ ملک و ملت کے مفادات کا تحفظ اور ان پر نیب سمیت کوئی مخالف بھی ایک پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔

سیلاب طوفان یا کوئی اور قدرتی آفت سمیت عوام کے سلگتے مسائل ہوں جماعت اسلامی اور اس کا فلاحی ادارہ الخدمت دادرسی کے لیے سب سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ عوام انتخابات میں ایسی دیانتدار و مخلص قیادت کو منتخب کرکے ملک و قوم کو مہنگائی بیروزگاری بدامنی اور آئی ایم ایف کی غلامی جیسے مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی کی بنیاد 26اگست1941 کو لاہور میں75افراد نے ڈالی تھی جس کے پہلے بانی امیر سید ابوالاعلیٰ مودودی ،دوسرے میاں طفیل محمد،تیسری قاضی حسین احمد، چوتھے سید منور حسن اور پانچویں موجودہ امیر سراج الحق ہیں۔

75افراد سے شروع ہونے والا یہ قافلہ اب تناور درخت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی شاخیں قائم ہیں اور اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مقامی ہال میں منعقدہ یوم تاسیس کے اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پاکستان بہت بڑے بحران سے دوچار ہے، 76 سال میں ترقی اور خوشحالی کی بجائے ایک ڈالر 312 روپے تک جا پہنچا ہے اور مہنگائی سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے کیوں کہ فوجی آمریت اور بدترین کرپٹ حکمرانی کی وجہ سے آج پاکستان کے 27 کروڑ عوام بدترین حالات کا شکار ہیں جس میں پیپلزپارٹی، نواز لیگ، پی ٹی آئی ،اے این پی اور متحدہ سب برابر کی شریک ہیں، ایف بی آر نے تسلیم کیا ہے کہ ہر سال پانچ سو ارب روپے چوری ہورہا ہے، پیٹرول ایک لٹر پر 130 روپے کا ٹیکس،بجلی بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس لیکن عوام کیلئے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی پندرہ سالوں سے مسلسل حکمرانی کے باجودآج جیکب آباد کے شہری صاف پانی سے بھی محروم ہیں لوگ پینے کیلئے پانی خریدنے پر مجبور ہیں ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے اربوں کھربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں لیکن عوام دووقت کی روٹی کیلئے پریشان جبکہ پورا سندھ ڈاکوراج کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے، عوامی ٹیکس کا پیسہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا لیکن جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے، گذشتہ سال شدید بارشوں سیلابی صورتحال میں جماعت اسلامی نے ہر ضلع میں سندھ کے لوگوں کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

صوبائی امیر نے اقامت دین ،کرپشن فری، پرامن اور اسلامی و خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ رانی پورمیں فاطمہ واقعے اور جان محمد مہر کیلئے جماعت اسلامی نے آواز بلند کی اورظالم وحرام خور وڈیروں،پیروں کو للکارا ہے، کشمور،شکارپور،گھوٹکی میں ڈاکو راج کیخلاف حکومت اور ڈاکو?ں کو چیلنج کریں گے اور ان کے مظالم کو لغام دینے کیلئے تحریک چلائیں گے۔

سراج الحق 30اگست کوڈاکوراج کے خلاف کشمورتا شکارپوامن مارچ کی قیادت کریں گے۔ ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب سندھ اور پاکستان کے عوام کو اچھے دن دیکھنا نصیب ہونگے،کلمے کے بنیاد پر بننے والی ریاست میں آج بھی انگریز کا قانون نافذ ہے ، اسلامی دستور اور آئین پاکستان پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تو ملک مسائل سے نجات ،مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور ظلم کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

جماعت اسلامی ایک اصولی نظریاتی ودینی جماعت ہے جس کی تاریخ قربانیوں،عزیتوں وشہادتوں سے بھری پڑی ہے،مولانا مودودی نے پھانسی کا پھندہ تو قبول کیا لیکن طاغوت کے آگے سرنڈر نہیں کیا، آج بھی جماعت اسلامی کے لوگ بنگلادیش میں مصائب کا شکار اور قید وبندموت قبول کرکے طاغوتی قوتوں کو للکاررہے ہیں۔ سندھ کے عوام بار بار وڈیروں، میروں، پیروں کو آزماچکے اب جماعت اسلامی کی نیک اور صالح قیادت کو آزمائیں تاکہ ملک مسائل کی دلدل سے نجات اور عوام بھاری بجلی بلوں، گیس،پیٹرول اور اشیائے خورونوش سمیت مہنگائی ،بیروزگاری،ڈاکو راج سے نجات حاصل کرسکیںتقریب سے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی اور امیر ضلع حاجی دیدارِ علی لاشاری سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

دریں اثنائ مرکزی نائب امرائ اسداللہ بھٹو نے شکارپور،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی تھرپارکر،ممتازحسین سہتو نواب شاہ، پروفیسرنظام الدین کندھکوٹ،کاشف سعید شیخ لاڑکانہ،مولانا عبدالوحیدقریشی حیدرآباد،نواب مجاہدبلوچ بدین اورمولانا عبدالقدوس احمدانی نے ٹنڈاالہیار میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا۔۔