، ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ پشتونخوا وطن پر مسلط انتہاپسندی دہشتگردی کی جاری لہر کا شاخسانہ ہے،عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 23 ستمبر 2023 03:30

+#چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کی جوڈیشل کمیشن کے زریعے صاف اور شفاف جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ پشتونخوا وطن پر مسلط انتہاپسندی دہشتگردی کی جاری لہر کا شاخسانہ ہے ان کی شہادت قومی تحریک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی فکری نظریاتی وطنی خدمات تا ابد یاد رکھے جائینگے افغان کڈوال بھائیوں کے ساتھ کراچی لاہور اسلام آباد میں توہین آمیز تضحیک آمیز چلن پر افغانستان میں اقتدار پر برا جمان قوتوں کی خاموشی اور چھپ سادھ لمحہ فکریہ سے کم نہیں عوامی نیشنل پارٹی افغانوں کے ساتھ روا رکھا جانیوالے انسانیت سوز مظالم پر کسی صورت خاموش نہیں رہیگی جسٹس فائز عیسی سانحہ 8۔

(جاری ہے)

اگست شہید وکلا سول ہسپتال کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد کرائیں پشتون خوا اور بلوچستان میں انتہاپسندی دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کے حالیہ واقعات خوف ڈر غالب کرنے کیلئے ہے جنگی معشیت کو خیرباد کہے بغیر ان ناروا عملیات کی روک تھام ممکن نہیں حکمران اشرافیہ کو سٹریٹجک ڈیپتھ کی پالیسی بدلنی ہوگی پشتون بلوچ وطن چمن طورخم تفتان پنجگور بارڈرز پر سمنگلنگ کے نام پر پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام پر گہری تشویش اور حکمرانوں سے ان احکامات کی فوری واپسی ،بین الصوبائی شاہراہوں پر فورسز کی جانب سے عوام الناس خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر شائستہ سلوک چمن اور دیگر اضلاع میں واپڈا حکام کی جانب سے وولٹیج میں کمی بیشی خود ساختہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بلوں میں بے تحاشا اضافے نادرا میں شناختی کارڈز کے اجرا میں سائلین کو بے جا غیر ضروری رکاوٹوں اور مشکلات قابل گرفت عملیات ہے کسی کو اچھا لگے یا برا لگے قومی معاشی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہینگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین پشتون خواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حیات خان اچکزئی نیشنل ڈیموکریٹک کے رہنما جاوید افغان اے این پی ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالخالق حقمل سیکرٹری اطلاعات کلیم اللہ حکمت یار محمد علی مدلا مولوی اختر محمد نے باچاخان مرکز چمن میں احتجاجی جلسے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما تھے بلکہ وہ ایک پرامن شریف النفس شہری اور وکیل بھی تھے ان کو دن دیہاڑے بے دردی سے شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے کہا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ خودساختہ دہشت گردی کے نذر ہوئے ہیں شہدا کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے اربا غلام ایڈوکیٹ کی شہادت کا جوڈیشل کمیشن کے زریعے صاف شفاف جوڈیشل انکوائری کارکر تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے مقررین نے کہا کہ کراچی لاہور اسلام آباد اور دیگر شیروں میں افغان کڈوال کے ساتھ توھین آمیز تضحیک آمیز چلن نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے خواتین بچوں ضعیف العمر بزرگوں کو تھانوں جیلوں میں اذیتیں اور ٹارچر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے افغانستان میں براجمان قوتوں کی افغانوں کے ساتھ روا رکھا جانیوالے مظالم پر چھپ سادھ ان کی بے حسی لاتعلقی کا مظہر ہے مقررین نے پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے چمن طورخم تفتان پنجگور بارڈرز پر سمنگلنگ کے روک تھام کے نام پر محنت کشوں مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکمران اشرافیہ سے ان ناروا احکامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جو پہلے ہی بے تحاشا گرانی مہنگائی بے روزگار کا سامنا کرہی تھی اب حکمرانوں کی جانب سے یہاں کے غریب پرور محنت کش اولس کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنارہے ہیں ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بارڈرز پر تجارتی سرگرمیاں بحال اور آمدورفت میں آسانی۔

پیدا کی جائیں مقررین نے واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی بلوں میں بے تحاشا اضافے بجلی کی خودساختہ لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کیسکو کا اعلی حکام اپنی نااہلی کوتاہی بچانے کیلئے بھار بھر جرمانوں سے نقصانات پورا کرنے کی غیر قانونی طریقوں پر عمل پیرا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زمینداروں کو فوری بجلی بحال اور گھریلو صارفین کو غلط بلنگ اور جرمانوں سے اجتناب برتا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی زمینداروں کو ساتھ ملا کر بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے مقررین نے نادرا حاکم کی جانب سے شناختی کارڈز کی اجرا میں غیر ضرور رکاوٹوں کو ختم کرنے اور سائلین کو بروقت شناختی کارڈز کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے مقررین نے چمن سے نعمت اللہ اچکزئی اغوا نما گرفتاری کی مذمت اور انہیں جلد باحفاظت رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر قوم دوست وطن دوست جماعتوں کے زیر اہتمام ارباب غلام ایڈوکیٹ کی شہادت بارڈرز کی بندش ملک آکے اندر اور چیک پوسٹوں پر افغانوں کے ساتھ توھین آمیز تضحیک آمیز رویوں واپڈا اور نادار کی ظالمانہ طرز عمل مہنگائی گرانی کے خلاف باچاخان مرکز چمن سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی باچاخان مرکز کے سامنے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی مظاہرے کے شرکا ارباب غلام ایڈوکیٹ شہید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری انتہاپسندی دہشت گردی کے سدباب پشتونوں بلوچوں کی معاشی قتل عام واپڈا اور نادار کے عوام دشمن طرز عمل کے خلاف شعار دے رہے تھی