بھارت ،اسرائیل کیخلاف انصاف ،جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں مقدمات قائم کرنے از بس لازم ہیں ، چوہدری لطیف اکبر

فلسطین میں تعلیمی اداروں ہسپتالوں،عوامی مقامات پر بمباری سرعام جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کی ہیں ، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

جمعہ 17 نومبر 2023 22:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ جب تک عالمی برادری نے دہشتگردی لاقانونیت انتہا پسندی کے خاتمے اور امن و سلامتی کیلئے مساویانہ طرزِ عمل اختیار کرتی تب تک قیام امن کا عالمگیر ایجنڈا مکمل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،فلسطین میں تعلیمی اداروں ہسپتالوں،عوامی مقامات پر بمباری سرعام جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں ہیں، بھارت اور اسرائیل دونوں قابض دہشت گرد ممالک کے خلاف انصاف اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں مقدمات قائم کرنے از بس لازم ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بے کس مجبور بے سہارا عوام پر اتنے مظالم ہو چکے ہیں کہ ظالموں نے انسانیت سوزی درندگی وحشت کے سارے ریکارڈ کو مات دے دی ہے ان خیالات انھوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکی بنیاد پرست قیادت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں قتل وغارت گری ریاستی دہشت گردی لاقانونیت کی تمام حدیں عبور کر دی تھیں کہ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اگ اور خون کی ہولی کھیل کر کرہ ارض میں بھیانک تاریخ رقم کر دی ہے اقوام متحدہ کے مصلحت پسندانہ کردار نے انصاف پسندی کا جنازہ نکال دیا ہے انھوں نے کہا کہ جب تک فلسطین میں جنگ بندی کر کے انسانی تباہی پر قابو نہیں پایا جاتا تب تک امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت نے عوامی مسائل کے حل میں اپنے میکنزم کا تعین کر لیا ہے انشاء اللہ تعمیر وترقی روزگار صحت روزگار کی فراہمی پر توجہ دیئے بغیر کوئی چارہ کار ہی نہیں پیپلزپارٹی پارٹی نے ہر دور میں خدمت خلق کو اپنی جہد مسلسل کی ترجیحات میں شامل رکھا چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات کا صاف شفاف غیر جانبدار ہونا ملکی وقار اور نیک نامی جمہوریت کے استحکام آئین قانون کی بالادستی کیلئے ناگزیر ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے موقف کو پاکستانی کشمیری عوام کا متفقہ کا بھرپور اعتماد حاصل ہے قومی سلامتی عوامی مفادات کیلئے تمام سیاسی قوتوں میں باہمی مشاورت اعتماد سازی کی اشد ضرورت ہے۔