Live Updates

نواز شریف عملاٰ ٹیک اوور کربیٹھے ہیں ، وزیراعظم کا پڑوٹوکول دیا جارہا ہے ، اعتزاز احسن

مجھے بدنیتی نظر آتی ہے کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ،بلاول اور زرداری میں کوئی اختلاف نہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف عملاٰ ٹیک اوور کربیٹھے ہیں ، وزیراعظم کا پڑوٹوکول دیا جارہا ہے ،مجھے بدنیتی نظر آتی ہے کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہے ،بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں کوئی اختلاف نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کی کمپین کیلئے گورنر ہائوس کھولا جارہا ہے وہ عملاً ٹیک اوور کربیٹھے ہیں ان کو اس وقت وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جارہا ہے ان کے وزراء کے جو بیانات اور رویہ ہے وہ بھی منسٹرز والا ہے کہ وہ بھی آنے والے حکومت کے منسٹرز بن چکے ہیں اس طرح کا رویہ جمہوریت کیلئے کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے تما م جماعتوں اور رہنمائوں کو برابری کا حق دیا جانا چاہیے لیول پلیئنگ میں بھی یکطرفہ فیصلے کئے جارہے ہیں صرف ایک پارٹی کو نوازنے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت بدنیتی نظر آتی ہے کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہوگا دیگر جماعتوں کی طرح عمران خان اور ان کی جماعت کو بھی پوری کمپین چلانے او ر الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہیے یہی ملک اور جمہوریت کے استحکام کی مضبوطی کیلئے اچھا ہے مگر ہمیشہ کی طرح جو ہوتا آیا ہے وہی ہوگا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی ڈی کے پچھلے سولہ سالہ حکومت میں جو کچھ ہوا ملک کی جو معاشی بدحالی ہوئی اقتصادی حالت تباہ ہوئی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ ہوا اس کا ذمہ دار پی ٹی ڈی ایم نہیں صرف (ن) لیگ ہے اور خاص طور پر اسحاق ڈار ہیں اس چیز کو دیکھتے ہوئے ان کو حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلاف نہیں دونوں ایک بیج پر ہیں ان میں علیحدگی یا اختلاف کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ افواہیں محض پارٹی ورکروں اور رہنمائوں کا مورال گرانے کیلئے کی جارہی ہیں بلاول بھٹو نے بزرگ سیاستدانوں کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ صدق دل سے کی ہے میں سو فیصد اس سے ایگری کرتا ہوں بلاول بھٹو ایک نئی سوچ لے کر آتا ہے ملک کو ایسے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ فرحت اللہ بابر نے استعفیٰ دیا ہے مگر وہ ابھی پارٹی میں ہیں اس طر ح کے اور بھی رہنما ہیں جو ایکٹو نہیں ہیں مگر انہوں نے ابھی پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی بلاول بھٹو انہیں منا لینگے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات