
جب افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو ہمارے ملک میں ایک ایسا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے نہ تو پارلیمنٹ سے اجازت لی گئی اور نہ ہی عوام سے پوچھا گیا،بلاول بھٹو زرداری کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2023 23:09
(جاری ہے)
اس فیصلے میں انہی دہشتگردوں کو رہا کر دیا گیا جنہوں نے ہمارے عوام ، آرمی اور پولیس کو شہید کیا تھا۔
ان دہشتگردوں سے جیلوں سے رہا کیا گیا اور افغانستان کی جیلوں سے بھی رہا کیا گیا۔ ان کو عمران خان نے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی علاقوں میں آکر بسنے کی دعوت دی۔ یہ وہی علاقہ جہاں سے انہیں مار بھگایا تھا۔ عمران خان نے اتحادی حکومت کے زمانے می اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اس بات کا خود اعتراف کیا ہوا ہے۔ ہماری فوج اور پولیس اب بھی ان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ ایک دفعہ پھر ہماری آرمی کے جوان، پولیس اور عوام کو دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینی پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ یہ فیصلہ کرنے میں ملوث تھے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ان کی نیت کا پتہ چل سکے۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ مستقبل میں ایسے فیصلے نہ لئے جاسکیں۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے جو کہ اتنا بڑا فیصلہ نہ تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی عوام کو۔ تاکہ ایسے شدید مضمرات والے فیصلے مستقبل میں دوبار نہ کیے جا سکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جو لوگ ان سگین جرائم میں ملوث ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہم افغانستان سے مستقل رابطے میں رہیں گے جیسا کہ ہم نے اتحادی حکومت میں کیا تھا۔ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دفعہ پھر یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت مستقل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اب دنیا کی طاقتوں کو یہ دیکھنا پڑے گا کہ وہ بھارت کی حمایت پر نظرثانی کریں جبکہ بھارت مستقل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ اور عدلیہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تبدیلی نہیں کر سکتی۔ بھارت چاہیے کتنی مرتبہ بھی اور جتنی بھی کوشش کرے اور دعویٰ کرے کہ کشمیر اس کا حصہ ہے یہ نہیں ہو سکتا کیوںکہ جہاں تک بین الاقوامی قوانین ہیں کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جسے قانون اور قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید زندہ تھیں تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن تھیں اور مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اسی روایت پر عمل کر رہے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مشکور ہیں کہ وہ اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018ئ میں انہوں نے ایک درخواست دی تھی کہ اس کیس کو سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک اور درخواست دی ہے کہ اس کیس کو لائیو دکھایا جائے جیسا کہ کچھ دوسرے کیسوں میں بھی ہوا ہے کیونکہ ماضی میں بہت ضروری کیسوں کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے۔ جو لوگ اس جرم میں شریک تھے انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے کیونکہ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.