پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے سندھ ،بلوچستان سے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

آصف علی زرداری این اے 207 سے اور بلاول بھٹو این اے 194 اور این اے 196 قمبر شہدادکوٹ سے الیکشن لڑیں گے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 6 جنوری 2024 12:03

پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے سندھ ،بلوچستان سے امیدواروں کے نام ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جنوری 2024ء ) پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے سندھ اور بلوچستان سے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ان امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شہید بے نظیرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے الیکشن میں حصہ لیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 اور این اے 196 قمبر شہدادکوٹ سے الیکشن لڑیں گے اورفریال تالپور پی ایس 10 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گی، سابق ایم این اے خورشید شاہ این اے 201 سکھر، شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ، نفیسہ شاہ خیرپور کی جنرل نشست این اے 202 سے الیکشن لڑیں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 243 سے عبدالقادر پیٹل اور نبیل گبول کراچی سے این اے 239 سے میدان میں اتریں گے، جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229 سے انتخابات لڑیں گے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 دادو سے عرفان لغاری، این اے 228 سے رفیق احمد جمالی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے اور شکارپور میں قومی اسمبلی کیلئے غوث بخش مہر کے بیٹے شہریار مہر کو ٹکٹ جاری کیا گی، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 242 کیماڑی سے عبدالقادر مندوخیل الیکشن لڑیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 77 جام شورو، شرجیل انعام میمن پی ایس 61 حیدرآباد اور نثار شاہ پی ایس 25 سکھر سے الیکشن میں حصہ لیں گے، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پی ایس 9 شکارپور، امتیاز شیخ پی ایس 7 شکارپور، سردار شاہ پی ایس 49 عمر کوٹ، تیمور تالپور پی ایس 51 عمر کوٹ، سعیدغنی پی ایس 105 کراچی اور نجمی عالم پی ایس 110 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ سابق صوبائی وزیر عذرا پیچوہو پی ایس 36 شہید بے نظیر آباد اور جام خان شورو پی ایس 60 حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گے۔بلوچستان سے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)اور تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام اراکین کو پارٹی ٹکٹس دیدی گئی ہیںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری، این اے 262 سے محمد رمضان اچکزئی، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ، این اے 264 سے جمال رئیسانی، این اے 265 سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

بتایا جارہا ہے کہ این اے 251 سے عبدالباقی مردان زئی، این اے 252 سے اسرار ترین، این اے 254 سے غلام فرید رئیسانی، این اے 256 سے عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو، این اے 259 سے ملک شیر گورگیج پی پی پی کے امیدوار ہونگے، بلوچستان اسمبلی کے حلقے حلقہ پی بی 23 آواران سے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، پی بی 25 کیچ سے ظہور بلیدی، پی بی 32 چاغی سے عارف جان محمد حسنی اور پی بی 45 کوئٹہ سے علی مدد جتک پی پی پی کے امیدوار ہونگے، حلقہ پی بی 13 نصیر آباد سے صادق عمرانی، پی بی 16 جعفرآباد سے چنگیز جمالی، پی بی 18 خضدار سے ثنا اللہ زہری، پی بی 19 خضدار ٹو سے شکیل درانی، پی بی 21 حب سے علی حسن زہری کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے، پی بی 1 شیرانی سے عبدالرحمان، پی بی 8 سے سرفراز ڈومکی، پی بی 9 سے نصیب اللہ مری، پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے سرفراز بگٹی، پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔