
ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر 90 کی دہائی کا ڈرامہ پیش کررہی ہیں
ان میں کسی ایک کو بھی ووٹ دینا دوسری کو سپورٹ کرنا ہوگا، یہ مفادات کی خاطر صبح جھگڑتی اور شام کو ایک ہوجاتی ہیں، ملک کا آدھا بجٹ سودی قسطوں کی ادائیگی میں جاتا ہے،امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 17 جنوری 2024
20:31

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے فورٹ عباس میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امیرضلع بہاولنگر ولید ناصر، امیدوار حلقہ این اے161ارسلان خاکوانی، این اے 162 چوہدری افتخار ندیم، این اے 163 محمد عمر فاروق، پی پی 238بشیر کھرل، پی پی239 محمد ریاض، پی پی240 سید مسعود اقبال، پی پی241پروفیسر معروف اعظم، پی پی242نوید انور، پی پی 243 ناصر محمود، پی پی 244 طاہر یوسف باجوہ اور امیر تحصیل رضوان احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے چوتھی باری کے خواہش مند ہیں، اب باریوں کا دور چلا گیا، عوام حق حکمرانی مانگ رہے ہیں، آزمودہ حکمرانوں کو مزید موقع دینا ملک کے آیندہ پانچ سال ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سندھ پر متواتر پندرہ برس حکومت کی، ن لیگ گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہے، عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں۔ حکمران پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر علاقے میں ترقی لائے گی۔ ترازو انصاف کی بروقت فراہمی کا نشان ہے۔ اقتدار میں آ کر حقیقی احتساب کا نظام لائیں گے، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، جن کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے، وہ کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی 28ہزار یتیموں کی کفالت کر رہی ہے، سیلاب، کرونا اور زلزلہ کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں، ہم لاکھوں گھروں میں صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مزدوروں، کسانوں اور عام پاکستانیوں کی جماعت ہے۔ حکمران پارٹیوں نے غزہ میں ظلم کے خلاف ایک احتجاج نہیں کیا، ہم نے فلسطینیوں کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا، ملک بھر میں ملین مارچزمنعقد کیے۔ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا، انھوں نے امریکی صدر سے ملاقاتوں کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کی بات تک نہیں کی، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ پوری جرأت اور استقامت سے لڑے گی، ڈاکٹر عافیہ کو امریکا سے واپس لائیں گے۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا نظام قائم کرنا چاہتی ہے جس میں انسانوں کی عزت ہو، خواتین محفوظ ہوں، نوجوانوں کو روزگار ملے، امن قائم ہو، شہریوں کے لیے تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات ہوں، ججز ہاتھوں میں قرآن اٹھا کر فیصلے کریں، گرین پاسپورٹ کی عزت ہو، اور سود کی بجائے معیشت زکوٰۃ اور عُشر کی بنیادوں پر چلایا جائے۔ حکمرانوں نے سودی نظام مسلط کر کے ملک کو 80ہزار ارب کا مقروض کر دیا، ہر پاکستانی پونے تین لاکھ کا مقروض ہے، آدھا بجٹ سودی قسطوں کی ادائیگی میں جاتا ہے، بطور سابقہ فنانس منسٹر خیبرپختونخوا میں اسلامی بنکنگ متعارف کرا کے صوبے کو قرض فری بنایا۔ عوام کی تائید اور اللہ کی مدد و نصرت سے ترازو کی کامیابی کی صورت میں معیشت سنواریں گے، قانون و انصاف کی بالادستی اور امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
شامی صدر کا دورہ ماسکو، پوٹن سے کیا بات چیت ہوئی؟
-
مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا
-
پولیو مہم کے ابتدائی تین دنوں میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی
-
اندھا دھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے، مفتی منیب الرحمان کی حکومت اور فیصلہ ساز اداروں سے اپیل
-
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس ،اسیکیوٹر اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا
-
پنجاب حکومت کا افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
سوات، خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گر گیا، 15 افراد جاں بحق
-
پنجاب ، ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری
-
محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو
-
وزیرخزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پرگفتگو
-
طالبان کی نیت امن لانے کی نہیں ،تنازع کو بڑھانے کی ہے، وزیر دفاع
-
آئین میں کہاں ہے کہ نائب وزیراعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا؟ اسحاق ڈار کے 2 عہدوں پر عدالت کا سوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.