
پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹیں اڑا دیں
امیدوار حلقہ پی پی 213 ملک ظفرعباس راں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، پیپلزپارٹی قیادت کا ان کی شمولیت کا خیرمقدم
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 17 جنوری 2024
23:24

(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملک ظفر عباس راں نے حلقہ پی پی213، این اے148، پی پی291 ، این اے 151 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواران کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداد پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیر تو بلی بن کرگھر میں چھپا بیٹھا ہے شکار کرنے پر تیار ہی نہیں، یہ کیسا شیر ہے جو چاہتا ہے کہ کوئی اور اس کیلئے شکار کرے، یہ شیر مزدوروں ، کسانوں اور عوام کا خون چوستا ہے ۔ پنجاب میں ن لیگ کا نشان شیر ہے ، ستارے والے بھی سہولت کررہے ہیں، آپ ان سے پوچھیں چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں آپ کا منشور کیا ہے؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، کوئی جیل سے بچنے کیلئے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، میرا دس نکاتی عوامی معاشی ایجنڈا ہے جس کو گھر گھر پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی آمدن میں اضافہ کریں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی سولر کے ذریعے دلاؤں گا، ہم نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرنا ہے۔ اقتدار میں آکر اشرافیہ کی ایک ہزار پانچ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کردوں ، اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے یہ پیسا عوام پر خرچ کروں گا۔ بلاول بھٹو نے امیدواروں سے حلف لیا کہ وعدہ کریں آپ عوامی خدمت کریں گے اپنے خاندان کی نہیں۔پورے پاکستان میں الیکشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہے۔ میں پُرامید ہوں کہ آپ 8 فروری کو ایک نئی سوچ کا ساتھ دیں گے، ایک ایسی سوچ جو ملک کو تقسیم کرنے کے بجائے ملک کو جوڑکر عوام کے مسائل کا حل نکالے گی۔ انشاء ﷲ ہم ملکر اپنے عوامی معاشی معاہدے کے 10 نکات پر عمل درآمد کرکے غریب، مزدور، محنت کش، جوان، بے گھر، خواتین، کسان اور ہاری کی قسمت بدلیں گے۔ اسی طرح بدين میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو۔مزید اہم خبریں
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
-
لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.