کشمیری حریت پسند راہنما مقبول بٹ اورافضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، وزیرجنگلات

منگل 13 فروری 2024 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسند راہنما مقبول بٹ اور افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیںمقبول بٹ شہید مقبول کی قربانی کشمیریوں کی تحریک آزاد ی کے لئے مشعل راہ ہے اور کشمیرکی مکمل آزاد ی تک ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گاتحریک آزادی کشمیر میں ان کی خدامات نوجوانوں کے لئے قابل تحسین ہیں تمام کشمیری شہدا کی قربیوں کے صدقے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا ان کی شہادت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملی ہے ان کا قصور صرف یہ تھاکہ انہوں نے کشمیریوں کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی جو ہر کشمیری کا پیدائشی حق ہے۔

بھارت کے تمام تر غاصبانہ اقدامات کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے ڈٹے ہوے ہیں اور وہ انہیں حاصل کر کے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت تمام تر حربوں کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے بھارت کچھ بھی کر لے کشمیری اپنی آزادی چھین کر رہیں گے کشمیری اپنی بقاء اور وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیریوں نے اس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا اورکرفیواوربھارتی جارحیت،ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور محبت کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ہی ماہ میں افضل گورو کو بے گناہ تختہ دار پر لٹکایا گیابھارت کی سپریم کورٹ کی طرف سے کشمیری حریت پسند راہنما افضل گورو کوبے گناہ پھانسی دینا ہندوستان کے عدالتی نظام اور ہندوستانیوں کے اجتماعی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ افضل گورو پر عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے لیکن بھارت کے عوام کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کے لئے انھیں پھانسی کی سزا دی جا رہی ہے دنیا بھر میں اس طرح کے عدالتی قتل کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر جنگلات نے کہا کہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کا مشن ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہے اس مقصد کے لئے ہمارے شہداء نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں اور یہ رائیگاں نہیں ہوں گی کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے کچلنا بھارت کی غلط فہمی ہے کشمیری اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارت اُنہیں سب کچھ دینے کیلئے تیار ہے لیکن کشمیریوں کو صرف پاکستان چاہیے کیا ہم پاکستانی اپنے وطن سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی محبت کشمیریوں کو پاکستان سے ہے وقت آ گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہو جائیں جیسے وہ پاکستان کیلئے کھڑے ہیں وہ پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیںکشمیریوں سے بے وفائی پاکستان سے بے وفائی ہے ہندوستان کی فوج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اند بلکہ سیز فائر لائن کے قریب بسنے والوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں اور سیز فائر لائن پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں پوری قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی بہادر افواج پر مکمل یقین ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بناتی رہیں گی بین الاقوامی سطح پر کشمیراس وقت ایک سلگتا ہو ا مسئلہ ہے اور وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے پرامن ، کشمیریوں عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کے طے شدہ فریم ورک کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھائے اڑھائی ماہ ہو گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سکول بند ہیں ، ہسپتال بند ہیں ، بازار اور مارکیٹیں ویران ہیںمقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی رک گیا ہے اور اسی لاکھ آبادی عملی طور پر جیل میں قید ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر اڑھائی ماہ سے ہمارے مظلوم بھائی جس اذیت اور کرب کا شکار ہیں ان کی مدد کا بہترین طریقہ ہے کہ یہاںہم پرامن طور پر ان کے حق کیلئے آواز اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو جدوجہد جاری ہے وہ حق خودارادیت کی جدوجہد ہے کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے۔ کشمیری اپنے پیدائشی حق کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں شروع کر رکھی ہیں لیکن عالمی برادری نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جس سے خطہ کا امن داو پر لگ گیا ہے۔

دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبر اور کالے قوانین کا نوٹس لینا ہو گا۔اگر عالمی برادری نے کشمیر میں مظالم کا نوٹس نہ لیا تو خطہ تباہی کا شکار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر پانچ اگست کو حملہ کر کے ریاست کے عوام کو حقوق سے محروم کرنااور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنا اسی حکمت عملی کا حصہ تھاچوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ 5اگست کو بھارت نے مکارانہ اور شاطرانہ طور پر ایک اور شدید ترین جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو آئینی اور قانونی جواز بخشنے کی مذموم کوشش کی اور کشمیر کر بزعم خود بھارت میں ضم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو77سال پہلے بھارت کے فوجی قبضے کو تسلیم کیا تھا اور نہ ہی بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد ہم اپنے مؤقف سے دستبردار ہوئے انہوںنے کہاکہ انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبی دہشتگردی کی دھمکی اس کے اصل عزائم کی عکاس ہے۔ بھارتی حکمران آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر نا چاہتے ہیں لیکن جب تک آخر ی کشمیری زندہ ہے وہ اپنے حق کیلئے لڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔