�راچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء)
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فارم 45 کے مطابق
کراچی میں
قومی اسمبلی کی 22 میں سے 20 اور صوبائی کی 40 سیٹوں پرکامیابی حاصل کی،
چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ وقت آنے پر
آرٹیکل 6 لگے گا، پیر پگارا اس طرح باہر نکلیں ہیں جس طرح سورہیہ بادشاہ انگریزوں کے سامنے نکلے تھے دیگر کئی پارٹیاں
الیکشن مسترد کر چکی ہیں۔
وہ اتوارکو
پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ سمیت
پی ٹی آئی کے
الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ہمراہ علی پلھ کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ چیف
الیکشن کمیشن کی نااہلی قوم کے سامنے آچکی ہے،
چیف الیکشن کمشنر کو ایک پیغام دینے آیا ہوں،یہ لوگ دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے پھنستے جائیں گے
چیف الیکشن کمشنر قوم کا مجرم ہے وقت ہے معافی مانگ لیں ورنہ
آرٹیکل 6 لگے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ
چیف الیکشن کمشنر سب سے پہلے وقت پر
الیکشن نہیں کروایا آئین میں لکھا ہے صاف شفاف
الیکشن کرانا ہوتا ہے
الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجا نے عوام کی توہین کی ہے،اس نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ پرسوں بھی
اسلام آباد میں پریزینٹیشن دی گئی اس میں بتایا گیا کس طرح فارم 45 سے 80 سیٹیں ہم جیتے ہیں جس کو مینیج کر کے فارم 47 میں ہرا دیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا،میں 171
جیل میں رہنے کے بعد پرسوں رہا ہوا ہوں مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا کلبوشن یادیو سے زیادہ مجھ پر سختیاں کی گئیں۔ 8 فروری کو کپتان جیت گیا قوم جیت گئی میرے حلقے 238 سارے 45 فارم موجود ہیں، سب سے پہلے
ن لیگ نے میڈیا پر عدم اعتماد کیا میڈیا نے درست نتائج فارم 45 کے مطابق نشر کئے تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہم سے بلا بھی چھینا گیا یہ لوگ سمجھتے تھے کہ
پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی،ہمارے امیدوار سے نامینیشن فارم چھینے گئے
الیکشن کے دن
انٹرنیٹ بند کیا گیا پھر بھی
کراچی میں 22 سیٹوں سے 20 سیٹیں
قومی اسمبلی کی ہم جیتیں ہیں جسے اورینج فارم 45 دیکھنا چاہتے ہیں ہمارے گھروں پر موجود ہیں۔ حیدرآباد کی تین
قومی اسمبلی سے دو ایم این اے کی سیٹیں ہم جیتیں ہیں صوبائی نشستوں پر ہم
کراچی سے 40 نشتوں پر جیتیں ہیں، متحدہ کے چوروں کو
کراچی اور حیدرآباد کی عوام نے مسترد کر دیا ہے
کراچی اور حیدرآباد میں دھاندلی کا طریقہ واردات الگ تھا، اندروں
سندھ میں جی ڈی اے کی سیٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا پٹواریوں نے آراو کے زور پر جی ڈی اے کا مینڈیٹ چھینا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ایم پی اے شاہنواز جدون کا فارم 49 بھی نکل چکا ہے لیکن اس کو بھی ہروا دیا گیا ہے اگر آر اوز عدلیہ سے ہوتے ایسا نہ ہوتا آدھی رات کو
عدالت لگا کر اپنے من پسند آر اوز لگوائے گئے وہ دھاندلی کی ابتدا تھی،ان کے مطابق ہماری سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکی گئی تھی، لیکن اللہ نے عزت رکھی خان کو سرخرو کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے لاڈلے سب فیل ہوچکے ہیںتین دن میں مسئلہ حل ہوسکتا ہے پورے ملک میں فارم 45 کے مطابق رزلٹ دیا جائے اور
الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں، لاکھوں کا مینڈیٹ ایک کرپٹ آر او آکر تبدیل کر دیتا ہے یہ
دنیا میں رسوائی کا باعث بن رہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا
کراچی سے اگر دوسری نمبر پر کسی نے
ووٹ حاصل کئے ہیں تو وہ
جماعت اسلامی ہے
ایم کیو ایم کا تو نام نشان ہیں نہیں تھا حافظ نعیم نے اپنی سیٹ چھوڑ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پیر پگارا اس طرح باہر نکلیں ہیں جس طرح سورہیہ بادشاہ انگریزوں کے سامنے نکلے تھے دیگر کئی پارٹیاں
الیکشن مسترد کر چکی ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا
این اے 219 حیدرآباد مستنصر بلا 52999
ووٹ کامیاب
ایم کیو ایم کے امیدوار 18276
ووٹ ناکام تھے فارم 47 میں
ایم کیو ایم کے امیدوار 55050
ووٹ دلوا کر جتوایا گیا،
این اے 220 حیدرآباد فیصل مغل 52302
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے
ایم کیو ایم کے امیدوار41203
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم کے امیدوار 64561ووٹ دلواکر جتوایا گیا،ملیر این اے 231
پی ٹی آئی کے امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ 43870
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے پیپلزپارٹی کے امیدوار 42622
ووٹ لئے فارم 47 میں پی پی کے امیدوار کو 43634 وو ٹ دیکر کامیاب کرایا گیا پی ٹی آئی امیدوار کے
ووٹ کم کر کے 43245 دکھائے گئے،
کراچی کورنگی این اے 233
پی ٹی آئی امیدوار عدیل احمد 74469
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے 18479
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم کو 84592
ووٹ دیکر کامیاب قرار دیا گیا،
کراچی کورنگی این اے 233
پی ٹی آئی امیدوار حارث میئو61801
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 15779
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں 58753 ووٹ
ایم کیو ایم دیکر کامیاب کرایا گیا جبکہ
پی ٹی آئی کے امیدوار کو 10396
ووٹ دلواکر ہروایا گیا، کورنگی این اے 234
پی ٹی آئی کے امیدوار فہیم خان 55227
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،
ایم کیو ایم کی14158
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم کو 73687
ووٹ دیکر کامیاب قرار دیا گیا،
کراچی ایسٹ این اے 235
پی ٹی آئی امیدوار سیف الرحمان 21788
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار نے 2464
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم کے 20185 دیکر جتوا گیا
پی ٹی آئی کے امیدوار کو 14167
ووٹ کھا کر ہروایا گیا،
کراچی ایسٹ این اے 236
پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان 103636 وو ٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 7481
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
پی ٹی آئی کے
ووٹ صرف 1154 کر دیئے گئے
ایم کیو ایم کو 38871
ووٹ دکھا کر کامیاب کروایا گیا
کراچی ایسٹ این اے 237
پی ٹی آئی امیدوار ظہور محسود 43915
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے پی پی کے امیدوار21457ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں پی پی امیدوار 40836
ووٹ دکھا کر کامیاب کرایاپی ٹی آئی کے امیدار کے
ووٹ کم کر کے 33321 دکھائے گئے،
کراچی ایسٹ این اے 238
پی ٹی آئی امیدوار حلیم عادل شیخ میں
جیل میں تھا پھر بھی 82972
ووٹ لیکر کامیاب ہوا، ایم کیو کاامیدوار نے 10226
ووٹ لیکر ہارا تھا فارم 47 میں میرے
ووٹ 36875
ووٹ دکھائے
ایم کیو ایم کے امیدوار 54884
ووٹ دکھا کر کامیاب کرایا گیا، سائوتھ این اے 239
پی ٹی آئی امیدوار یاسر بلوچ 41066
ووٹ لیکر کامیاب ہوئیپ پ امیدوار 35252
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں پ پ کے امیدوار کو 40077
ووٹ دیکر کامیاب کرایا گیا
پی ٹی آئی کے امیدوار کیووٹ 37237 دکھائے گئے، سائوتھ این ای240
پی ٹی آئی امیدوار رمضان گھانجی 42335
ووٹ لیکر جیتے
ایم کیو ایم کے امیدوار 10706
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 30573
ووٹ دیکر جتوایا گیا
پی ٹی آئی امیدوار کے
ووٹ 27318 دکھا کر ہروایا گیا، سائوتھ این اے 241پی ٹی آئی امیدوار خرم شیر زمان نے 78044
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے پ پ کے امیدوار نی7297
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں پ پ امیدوار کو 52456
ووٹ دکھا کر کامیاب کرایا
پی ٹی آئی امیدوار 48610 دکھا کر ہروایا گیا،
کراچی کیماڑی این اے 242
پی ٹی آئی امیدوار داوا خان 52957
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 23308
ووٹ لیکر ہار ے فارم 47 میں
ایم کیو ایم کو 71767
ووٹ دکھا کر جتوایا گیا ، کیماڑی این اے 243
پی ٹی آئی امیدوارشجاعت علی خان نے 50295
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے پ پ کے امیدوار 46049
ووٹ لیکر ہارے تھے فارم 47 میں پ پ کے امیدوار کے
ووٹ 60266دکھا کر جتوایا گیا، ویسٹ این اے 244
پی ٹی آئی امیدوار آفتاب جہانگیر 19552
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 7445
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 20048
ووٹ دکھا کر جتوایا گیا ، ویسٹ این اے 245
پی ٹی آئی امیدوار عطا اللہ خان نے 38519
ووٹ لیکر جیتے
ایم کیو ایم امیدوار نی15017
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 57356
ووٹ دکھا کر جتوایا گیا، ویسٹ این اے 246
پی ٹی آئی امیدوار ملک عارف اعوان نے 52114
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 28118
ووٹ لیکر ہارے گئے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 74672
ووٹ دیکر جتوایا گیا،
کراچی سینٹرل این اے 247
پی ٹی آئی امیدوار سید عباس حسنین نے 50749
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار نے 19224
ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 65050
ووٹ دکھا کر جتوایا گیا، سینٹرل این اے 248
پی ٹی آئی امیدوار
ارسلان خالد 68444
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 15271ووٹ لیکر ہارے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 103082
ووٹ دیکر جتوایا گیا، سینٹرل این اے 249
پی ٹی آئی امیدوار عذیر غوری نے 57272
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 23284
ووٹ لیکر ہارے تھے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار 77529
ووٹ دیکر جتوایا گیا
کراچی سینٹرل این اے 250
پی ٹی آئی امیدوار
ریاض حیدر 65034
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
ایم کیو ایم کے امیدوار 8362
ووٹ لیکر ہارے تھے فارم 47 میں
ایم کیو ایم امیدوار کو 79925
ووٹ دیکر جتوایا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 40 ایم پی اے کی سیٹیں جیتنے ہیں
بلاول بھٹو آپ
شہید رانی کے بیٹے ہیں لیکن افسوس
سندھ میں آپ نے ایک
پی ٹی آئی کے امیدوار کو خریدا باتوں سے کچھ نہیں ہوتا بلاول خود کو ڈیموکریٹ کہتے ہیں
بلاول بھٹو نے
عمران خان کے امیدوار اعجاز سواتی کو خریدا بلاول نے لوٹا گردی کی شروعات کی ہے، پی پی نے بھی دھاندلی سے سیٹیں کی ہیں پ پ کی سیاست بھی ختم ہوچکی ہے۔
2018 میں بھی ہم جیتیں تھے آر ٹی ایس بٹھایا گیا ایک سازش کے تحت ہمیں کم اکثریت دی گئی ہم کہتے سب سے پہلے 2018 میں جس نے دھاندلی کی اس کو بھی لٹکا دو، حلیم عادل شیخ نے کہا
عمران خان ایک سچا دلیر قوم کا لیڈر ہے
کرونا میں بھی ایک میسیج پر 12 ہزار ہر شہری کو دیئے گئے
پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت ہے
سندھ میں ہمیں 700 سے زیادہ امیدواروں سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں ایک ایک سیٹ پر سات سات امیدوار تھے ہمارے آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہیں ریلی سب نے نکالی تھی فسطائیت کی وجہ سے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ریلی کے شرکا پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا بانی چیئرمین
عمران خان واضح پیغام ہے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چھینا ہے ان سے بات نہیں ہوگی، جو بھی دھاندلی کے خلاف بات کریں گے ہم ویلکم کریں گے پ پ ،
ن لیگ اور
ایم کیو ایم سے کوئی مشاورت نہیں ہوگی۔ ہماری حکومت آج نہیں تو کل ضرور بنے گی، ادارے ہمارے ہیں
پولیس اور سرکاری عمارتیں ہماری ہیںقوم ہمارے ساتھ ہیں عدلیہ ہماری ہے کچھ گندے لوگ اس گندگی میں شامل ہوچکے ہیں
سندھ کے افسران کو پیغام دیتا ہوں غلامی نہ کریں آئی جی
سندھ چیف سیکریٹری سمیت تمام
پی ایس پی افسران غلامی نہ کریں توبہ کر لیں میری خیر ہے ہمارے ورکروں کے ساتھ جو زیادتی ہوئی وہ معاف نہیں کریں گے آخری وقت تک چیلیںجز ہیں سنی اتحاد سے
سندھ میں ہمارے
صوبائی اسمبلی کے ممبران اتحاد کر رہے ہیں ہم نہ
فوج کے خلاف ہیں نہ اداروں کے خلاف ہیں پی ڈی ایم نے سازش کر کے قوم کو الگ کیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے کہا
کراچی سے ہم نے 20 اور حیدرآباد سے 2 سیٹیں
قومی اسمبلی کی جیتے ہیں ہر جگہ بھاری اکثریت سے ہم جیتے ہیں ہمارے کارکنوں کو گولیاں ماریں گئیں، ہمارے
ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا
پی ٹی آئی کو
کراچی میں 11 لاکھ 3 ہزار
ووٹ پڑے ہیں ہمارے پاس اس وقت 10 صوبائی سیٹیں جیتیں ہیں 9
کراچی سے 1 حیدرآباد سے ہم تیار ہیں ہمارے فارم 45 چیک کر سکتے ہیں
چیف جسٹس قومی اشو ہر سو موٹو لے سکتے ہیں اس مسئلے کو ہائی
کورٹ کی پٹیشن میں حل کر سکتے تھے فارم 45 پر پورا
الیکشن کھڑا ہوتا ہے لیکن ہائی
کورٹ نے بھی
الیکشن کمیشن میں تمام کیس بھیج دیئے
الیکشن کمیشن نے بھی تمام کیسز ٹریبونل میں بھیج رہی ہے۔
ہم یہ تمام کیسز پوری
دنیا اور ہیومن رائٹس کو بھیجیں گے۔