ملک بھر میں عید الفطرمذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نماز عید لاہور اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں ادا کی
بدھ 10 اپریل 2024 19:20
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد انہوں نے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید مناتے ہوئے قوم کو ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے قوم سے کہا کہ وہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم ان لوگوں کا خیال رکھنے کا اعادہ کریں جنہیں ہماری ضرورت ہے اور ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں جن کا خون آج بھی بہایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور حمزہ شہباز نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز ادا کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔صدر مملکت اس موقع پر مسجد میں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں اور دیگر علاقوں میں مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، کراچی میں پولو گرائونڈ میں گورنر سندھ سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، عید الفطر کی نماز کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، شہر میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ نماز عید کے بعد پاکستان کی سلامتی، فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر کے مقبوضہ علاقوں کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں نے مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید ادا کی۔کوئٹہ اور ملک دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد ،امام بارگاہوں ، کھلے میدانوں اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ، علما کرام نے اپنے خطبات میں عید الفطر کی فضلیت اور پر مسرت تہوار پر روشنی ڈالی، ملک کی ترقی ، خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ میٹھی عید کی بڑی خوشیاں منانے کے لئے خواتین بچوں اور منچلوں نے اپنے اپنے انداز میں عید منائی، اس حوالے سے چاند رات کو مارکیٹوں اور بازاروں میں رات گئے تک خوب رش رہا،خواتین بیوٹی پارلر اور مہندی لگانے اوررنگ برنگی چوڑیوں کے اسٹالوں پر مصروف رہیں جبکہ نوجوان اور منچلے ہیر سیلون کی دکانوں پر تیار ہوتے نظر آئے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.