
پی ٹی آئی تسلیم کرے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے امریکی سپورٹ لے رہے ہیں
پی ٹی آئی کا نعرہ ایبسولوٹلی ناٹ کی جگہ ایبسولوٹلی یس آجائے تو کوئی حرج نہیں ہوگی، لوگوں کو کہا گیا کہ امریکا نے ہماری حکومت گرائی۔ مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 25 دسمبر 2024
21:42

(جاری ہے)
امریکا کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی میں بھی امریکی رول تھا، تاریخ پڑھ لیں ،ایٹمی پروگرام شروع کرنے سے لے کر اوآئی سی کی تقریر تک بھٹو کو دھمکیاں دی گئیں، ذوالفقار بھٹو کو کہاں سے سپورت ملی تھی؟ان کو آپ کی انسانی حقوق یا جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہتے کہ پاکستانیوں میں کہیں نیشنل ازم نہ آجائے۔
ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے۔ سب کو پتا ہے کہ ڈیمز کو متنازع کہاں سے بنایا گیا، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کہاں سے ہورہی ہے؟عمران خان کی رہائی ایشو نہیں ، قانون کی حکمرانی کو دیکھنا ہوگا، قانون اگر ان کو رہا کردیتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان کو فیئرٹرائل کا حق ملنا چاہئے۔ ہم ہر کسی کے معاملے میں دو نمبری چھوڑنی چاہئے۔ ہاؤس ان آرڈر کرنا سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے نامزد امریکی ایلچی رچرڈ گرنیل کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بانی کی رہائی کیلئے امریکا کا فون نہیں آئے گابس آئی ایم ایف کی قسط لیٹ ہوگی، پاکستان آئی ایم ایف کی قسط کی تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا،عالمی دباؤ آسکتا ہے اسی لئے کہتا ہوں ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات عارضی نہیں بلکہ بہت پرانے ہیں، عمران خان اور ایوانا ٹرمپ کا بہت پرانا فیملی تعلق ہے، ٹرمپ نے مودی کو فون کیا لیکن ابھی تک تقریب حلف برداری میں دعوت نہیں دی۔ رچرڈ گرینل نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ عمران خان بھی ٹرمپ کی طرح سیدھی بات کرتے ہیں، ٹرمپ کی بھی پسند ناپسند بڑی سیدھی سیدھی ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں 53 ء سے امریکا کی اہمیت ہے، سی آئی اے کا ریکارڈ آپ کے سامنے ہے کہ ایوب خان کیسے آئے؟ ابھی حال میں دیکھنا ہے توبے نظیر بھٹو سے متعلق دیکھ لیں۔ دوسری چیز پاکستان آج آئی ایم ایف قرض کے تھریٹ میں بندھا ہوا،ہم تو آئی ایم ایف کی قسط کی تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے
-
نوجوان اپنے کردار پر سمجھوتہ نہ کریں، صحت کا نظام آبادی کے دباؤ سے لڑکھڑا گیا ہے
-
افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
-
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
-
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
-
اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملہ
-
سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے
-
چین میں شدید بارشیں ایک اور شہر زیر آب
-
مخصوص نشستوں کا حالیہ عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے
-
وزیراعلی مریم نواز کا پہلے فیز میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کو 240ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
-
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک، ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.