
اگرعمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے. فواد چوہدری
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پوری دنیا میں بہت غلط تاثر پیدا ہوا ،ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے، بہتر یہی ہے قومی حکومت تشکیل دی جائے، بہت نقصان ہو چکا ہے.سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 19 مارچ 2025
15:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں اگر عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشت گرد ہے تو مطلب پاکستان دہشت گرد ہے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے کل عمران خان کو نہیں بلایا گیا، محمود خان اچکزئی نہیں آئے، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی . انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے کہ اے پی ایس سانحے کے بعد پورے پاکستان کو اکھٹا کر لیا تھا سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہو رہا تھا کہ حکومتی وزرا نے کہنا شروع کر دیا کہ عمران خان علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہیں اگر عمران خان علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہیں تو آپ کس کے بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں ؟. انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے اجلاس سے پوری دنیا میں بہت غلط تاثر پیدا ہوا آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھیں بہتر یہی ہے کہ ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے پاکستان کو آگے لے کر چلیں، اب بھی بہت نقصان ہو چکا ہے. دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16اپریل تک توسیع کر دی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وز یر کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے فواد چو ہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے کیونکہ ایک ہی واقعے میں الگ الگ مقدمات درج ہیں. سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت دی جائے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ فواد چو ہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں. پراسیکیورٹر نیئر نوید نے کہا کہ مقدمات میں تفتیش مکمل یو چکی ہے فواد چوہدری نے جناح ہاﺅس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3مقدمات میں ضمانت کر رکھی ہے جبکہ انہوں نے مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے. پراسیکیورٹر نے کہا کہ فواد چوہدری پر کارکنان کو جلاﺅ گھیرا ﺅپر اکسانے کا الزام ہے عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی.

مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.