
ملک دشمن اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان کے خلاف نبرد آزما ہیں، طارق فضل چوہدری
ایک جماعت ملک توڑنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے، اپوزیشن ریاست مخالف منفی پروپیگنڈا بند کرے، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 مارچ 2025 23:08

(جاری ہے)
انہوں نے کہا ملک کے دشمن اندرونی اور بیرونی طور پر ریاست کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
دشمن پاکستان میں دیرپا استحکام کے مخالف ہیں۔ پاکستان مخالف بین الاقوامی ایجنڈا ہے، اس کی زد میں بہت سے مسلم ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمارا حال لیبیا اور شام سے مختلف نہ ہوتا۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف 93 ہزار شہادتیں دی ہیں۔ دوہزار تیرہ چودہ میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکا تھا ۔ تاہم گذشتہ حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے دہشتگردی نے ملک میں دوبارہ سر ا ٹھایا ۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف لڑنا کسی ایک سیاسی جماعت کی ذمہ داری نہیں ہے۔اپوزیشن قومی اتفاق رائے کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی تھی۔ تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اپوزیشن کا رویہ انتہائی افسوسناک تھا۔ انہوں نے کہا حکومتیں بدلتی ہیں،پاکستان نے قائم و دائم رہنا ہے۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گا تو یہاں سیاست اور کاروبار بھی ہو گا۔ہمیں ہر گز اندرونی خلفشار اور سیاست کا نشانہ اس ملک کو نہیں بنانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں بیرونی طور پر اتنا خطرہ لاحق نہیں جتنا اندرونی طور پر خطرہ ہے۔ افراد اور پارٹیوں کا مجموعہ ریاست ہے، ریاست سب کے لئے ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔جب وہ اقتدار میں تھے انہوں نے تمام دوستوں کو ناراض کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے چین اور سعودی عرب کو بھی ناراض کیا۔آج بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی کے لئے امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پہلے امریکہ اڈیالہ سے نکالے گا پھر یہ قوم کو امریکہ کی غلامی سے آذاد کرائیں گے۔ ان کا یہ بیانیہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا ان کے وی لاگرز بیرون ملک بیٹھ کر افواج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ یہ دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جن ممالک کے حفاظتی اداروں کو کمزور کیا گیا وہ تباہ حالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاقومی ایجنڈا طے ہو رہا ہے اور یہ غائب ہیں۔ تاہم قومی ایجنڈے کے خلاف بیانیہ بنانے کی کسی کو جرات نہیں ہوتی۔ریاست کی کوئی اکائی قومی بیانیے کے بر خلاف نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے بات کی جاتی ہے تو ایک صوبہ خط لکھ دیتا ہے۔ یہ نو جوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں ۔ اپنے مفاد کی خاطر ریاست پر چڑھ دوڑنے سے ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ ہم دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کرتے رہے آئندہ بھی ڈ ٹ کر مقابلہ کریں گے ،انکا فتنہ فساد اور انتشار نا قابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ جب آپ حکو مت میںہوں تو ریاست کے مفاد میں لیکن اگر حکومت میں نہ ہوں تو ملک پر چڑھائی کر دیں ۔ انہوں نے کہا عمران خان نے اقتدار میں ہوتے ہوے بھی سعودی عرب ، چین سمیت تمام دوست ملکوں کو ناراض کیا ۔ سی پیک کو نقصان پہنچایا ۔ انکا ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونا افسوسناک ہے ، انکے ملک سے باہر بیٹھے لوگ بھی پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ غزہ کے حق میں آواز اٹھا کے دیکھائیں ۔ یہ پاک افوج اور اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اٹھائیس صوبے ہیں جب انکی فیڈریشن پاکستان مخالف کوئی پالیسی بناتی ہے تو تمام صوبے اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انکے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن وہ اپنے ملک کی پالیسی کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ دوسری طرف ہمارے یہ سیاسی شگوفے ہیں جو صرف نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں ۔ جو نفرت انہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں میں پیدا کی اس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو لائق تحسین قرار د یتے ہوے کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے پہلے اجلاس میں آنے کے لئے رضا مندی ظاہر کی تاہم بعد میں اڈیالہ سے پیغام آنے کے بعد یہ بدل گئے ۔ انکے لئے ملک کوئی معنی نہیں رکھتا صرف اڈیالہ میں بیٹھا شخص انکے لئے اہمیت رکھتا ہے انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس بیان کا ثبوت پیش کیا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ملک کے اندر اور باہر موجود لاکھوں کی تعداد میں خوارجیوں کا سامنا ہے ۔ ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے کے عوام امن چاہتے ہیں وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ صرف کچھ ملک دشمن عناصر ہیں جن کا ہمیں سامنا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہینڈلرز اس وقت افغانستان اور ایک اور برادر اسلامی ملک میں ہیں۔بھارت نے افغانستان میں 18 کونسل خانے کھول رکھے ہیں۔ جو ہمارے خلاف کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آ زادی کی تحریک کشمیر کے لوگ چلا رہے ہیں۔ ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ا نہوں نے کہا اتحادیوں سے مل کر اتفاق رائے کے ساتھ تمام مسائل کو حل کریں گے۔قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم حاضری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا اراکین کے سوالات کے جوابات دینے کی مکمل کوشش کی جاتی ہے۔ پاور ڈویڑن اور مواصلات کے وزراء آج ایوان میں موجود نہیں تھے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بار بار فراہم کئے گئے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا
-
پشاورہائی کورٹ کاگیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم،وفاق سے جواب طلب
-
سندھ میں ہیٹ ویو ختم، پنجاب میں برقرار، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
لیسکو نے سولرسسٹمزکیلئے اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں کمی کردی
-
بھارتی فوج ،مودی کے ہاتھ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں ‘ شجاعت حسین
-
حج پالیسی 2025ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
روایتی طریقوں سے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے ممکن نہیں، جدید طریقہ کار اپنا وقت کا تقاضا ہے ‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس،شہریوں کی سہولت کیلئے متعدد نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
-
حکومت گندم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے ،رانا تنویر حسین
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیورو چیف اے آر وائی نیوز سندھ سید محمد شکیل کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پنجاب خیبرپختونخوا سرحد پر 2 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کو خراجِ تحسین
-
سینٹر شیری رحمان نے پی این سی اے میں کیلاش کمیونٹی سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.