
آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ ،شرجیل میمن کا عظمیٰ بخاری سے سوال
پنجاب کی وزیر اطلاعات کے بیان پر افسوس ہوا ،جولوگ سندھ کے پانی کو سیاست کا موضوع سمجھتے ہیں وہ حقیقت سے لاعلم ہیں ،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
ہفتہ 5 اپریل 2025
16:18

(جاری ہے)
کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا۔
بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت کینال منصوبے کو بننے نہیں دیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم شہباز کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران سندھ کے بڑے مسئلے پرکینالزپرواضح پالیسی بیان دیا۔پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر چولستان کینال منصوبے کی مخالفت کی ہے، 18 اپریل کو تمام ایشوز پر حیدرآباد میں جلسہ کریں گے۔ پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئیگا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ7 کروڑ لوگ اور ان کی معیشت کے مسئلے کو آپ سیاست کہہ رہی ہیں؟۔پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گے۔بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم کسی صورت ملک کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ شہید محترمہ بےنظیر بھٹونے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز واضح پیغام دیا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔بلاول بھٹو نے ملک کے مسائل، خوشحالی اور سلامتی کی بات کی ہے۔ چاروں صوبوں کو مل کر چلنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ صوبائی خودمختاری کے اصول پر قائم رہی ہے۔این ایف سی ایوارڈ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیا۔ آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا۔ این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا ہ کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
-
اقتصادی رابط کمیٹی کا سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
-
پنجاب اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا گیا
-
طوفانی بارش، ریلوے کا ٹرینوں کی معطلی کا اعلان
-
ابوظہبی میں تیل کے ڈبوں میں چھپا کر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب کے دریاﺅں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں
-
لبرٹی مارکیٹ لاہور میں ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
-
بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ، کراچی کی متعدد سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کیلئے بند
-
وزیراعظم کا ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال پر بلاول بھٹوسے رابطہ
-
کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور
-
دہشت گردوں کی فہرست میں تمام افراد مسلمان ہی کیوں؟ یہ ناقابل قبول ہے. پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.