
مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عطاء اللہ تارڑ
اتوار 6 اپریل 2025 14:40
(جاری ہے)
آپ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے درمیان رہوں گا، ہم آپ کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نیت اچھی ہو اور محنت کریں تو خدا مدد کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جب اس ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات اچھے نہیں تھے، بہت سے چیلنجز درپیش تھے، لوگ کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، مہنگائی اور غربت بڑھ جائے گی، حالات بد سے بدترین ہو جائیں گے، دشمن اس طاق میں تھا کہ کیسے اور کب یہ ملک ڈیفالٹ ہو، سیاسی طور پر بھی لوگوں نے اس موقع پر اپنے ریاست کی بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔ عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لئے خط لکھے گئے، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، یہ ریاست پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اور عہدے ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملک کی خدمت کا بیڑا اٹھایا کہ اس ملک کی خدمت کرنی ہے اور مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی، عوام کے حقوق کے لئے وزیراعظم نے شبانہ روز محنت کی، جب لوگ ناامیدی کو اپنا شعار بنا چکے تھے وہ تب بھی کہتے تھا کہ امید ہے محنت کریں گے ، جان لڑائیں گے اس پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا آج پورا کیا ہے، بجلی سات روپے 41 پیسے سستی کی ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی ہے، یہ سب عوام کا درد رکھنے سے ہوتا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے سے نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، بجلی بھی سستی ہوئی ہے اور تمام اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے، اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ صنعتی صارفین کے لئے بھی 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، ہماری صنعتیں بڑھیں گی تو نوکریاں ملیں گی، شرح سود بھی نیچے جاچکی ہیں۔ ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئیں گے، 2024میں ہی وہ سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور آج کم ترین سطح پر ہے۔ آج عوام تک ریلیف پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اور فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل جل کر ملک کو عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، یہ ٹیم ورک ہے، پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا بھی اس میں بھرپور کردار ہے، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی، جب پانچ سال مکمل ہونے کے بعد آپ کے پاس اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے آئیں گے تو آپ گھروں سے باہر نکل کر خود کہیں گے کہ آپ کی حکومت نے جو کر دکھایا ہے ہم آپ کے ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عظیم بنانے کے لئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.