
پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے قرضوں کو خیرباد کہہ سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے امریکہ، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی، قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے، ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں ، وزیراعظم کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025سے خطاب
فیصل علوی
منگل 8 اپریل 2025
14:45

(جاری ہے)
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں تمام مندوبین کوپاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پروزیراعظم نے امریکہ، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے سود مند ہوگا کہ وہ یہاں سے خام مال باہر لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پہاڑوں، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں۔یہ فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔میں تمام مندوبین کو، فورم کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خرانے مدفن ہیں۔ان ذخائر کو نکالنے سے پاکستان اپنے قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہناتھا کہ ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔ بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کیلئے سودمند ہے۔ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ ہم نے اپنی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ خام مال کی بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی کوئلے پر انحصار کر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کر رہا ہے۔ ہم نے اپنی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کر کے برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ خام مال کی بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔میں سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں۔ کان کنی کی صنعت کیلئے فنی تربیت لازم وملزوم ہے۔ نوجوانوں کو فنی تربیت کیلئے نجی شعبے اور حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔وزیراعظم شہباز شریف خطاب کے بعد ایم ایس پی اور بیرک گولڈ کے درمیان پاکستان منرلز سیکیورٹی شراکت داری کیلئے ایم او یو کا تبادلہ ہوا جبکہ معدنی وسائل کی تلاش کیلئے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے میں بھی ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔بلوچستان کان کنی، معدنیات کے محکمے اور چینی کمپنی ایم سی سی میں ایم او یو کا تبادلہ اورماڑی منرلز اور لیبیا مائننگ کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ بھی ہوا۔اس کے علاوہ معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے او جی ڈی سی ایل اور این آر ایل کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ اورایف ڈبلیو اور اور آذربائیجان کی کمپنی آذر گولڈ کے درمیان بھی معاہدہ ہوا۔قبل ازیںنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، تمام معاشی اشارئیے مثبت ہیں۔ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
-
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
-
100ارب روپے مفت میڈیسن کیلئے دے رہے ہیں پھر عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟
-
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
-
بھارت کے ساتھ لڑائی میں چین نے پاکستان کی براہ راست مدد کی، بھارتی جنرل
-
ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، داتا دربار میں بے ہوش شخص چل بسا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.