
جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت اورفلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی تاکشمور سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہرے
جمعہ 11 اپریل 2025 21:45
(جاری ہے)
مقررین کا کہنا تھاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پرہونے والے انسانیت سوزمظالم اورمسلم حکمرانوں کی بے حسی نے پوری امت کا سر شرم سے جھکادیا ہے، آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی،نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکا کی آشیرواد سے اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹادینے پر تلا ہوا ہے۔ لاڑکانہ: جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18 مارچ کوجنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک چار سو سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں 65 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، اور 190,000 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے صحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 23 اسپتال بند ہو چکے ہیں، 600 سے زائد طبی کارکنان کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت جاری ہے، المیہ یہ ہے کہ غزہ کے باشندوں کو امداد کی فراہمی کے لیے واحد گزرگاہ رفح کراسنگ حالیہ مہینوں میں کئی بار بند اور کھولی گئی، جس کی وجہ سے غزہ کے عوام کو امداد اور خوراک کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔غزہ میں آتش و آہن کا کھیل جاری ہے، نہتے فلسطینی خاک و خون میں ملائے جارہے ہیں، غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و درندگی کی جو ویڈیوز اور تصاویر آرہی ہیں، اس نے انسانیت کا دل رکھنے والے افراد کو دھلا کر رکھ دیا ہے، فلسطینیوں پر اس قدر بھاری اور وزنی بم برسائے جارہے ہیں جس سے انسانوں کے چیتھڑے فضا?ں میں اڑ رہے ہیں، غزہ کا پورا انفرا اسٹرکچر تباہ و برباد ہوگیا، غزہ قیامت ِ صغریٰ کا منظر پیش کررہا ہے، ہر طرح انسانی اعضا بکھرے پڑے ہیں، چن چن کر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسرائیلی درندگی سے نہ ڈاکٹرز محفوظ ہیں نہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نہ ہی صحافی۔ جن علاقوں سے غزہ کے عوام کو انخلا کا حکم دیا جارہا ہے، جب لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقے میں منتقل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو ان پر بھی بم برسائے جاتے ہیں۔ پناہ گزین کیمپس تک محفوظ نہیں۔ درندگی، سفاکیت اور بے رحمی کا ہر حربہ مظلوموں پر آزمایا جارہا ہے۔ دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کا عزم ظاہر کرنے والے ممالک کو اسرائیل کی اس کھلی دہشت گردی نظر نہیں ا?رہی، انسانی حقوق، باہمی رواداری اور پر امن بقائے باہمی کا درس دینے والے غزہ کے معاملے پر خاموش کیوں ہیں ۔ عرب شیوخ اور مسلم حکمران بھی اپنے طرز عمل سے بتارہے ہیں کہ انہیں امت ِ مسلمہ کے مسائل و مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، ان کے لیے اپنی کرسی اور اپنا مفاد عزیز ہے۔ اس موقع پر ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسہ، عاشق دہامراہ ایڈووکیٹ ودیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔نواب شاہ: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے جماعت اسلامی نواب شاہ کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے، امنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم سے تعبیر کیا تاہم اس کے باوجود اسرائیل کی خونیں پیاس نہیں بجھ رہی۔ اسرائیل کی اس کھلی دہشت گردی کو امریکا کی سرپرستی حاصل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف اسرائیل کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں بلکہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے اسرائیل کو نئے اسلحے بھی فراہم کیے اور دم توڑتی اسرائیلی فوجی طاقت کو پھر سے توانا کیا جس کے نتیجے میں اسرائیل تازہ دم ہو کر ایک بار پھر خون بہانے کیلئے تیار ہوگیا، اس تمام تر صورتحال کے باوجود عالمی دنیا اور مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو کہ بہت بڑا المیہ ہے۔ایک طرف جہاں پوری دنیا کے حکمران، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں وہیں دوسری جانب غزہ کے نہتے عوام کا درد رکھنے والے افراد پوری دنیا میں سراپا احتجاج ہیں،۔کندھ کوٹ:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کندھکوٹ گھنٹہ گھرسے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آج جو جنگ جاری ہے کہ اس سے کسی بھی طور لاتعلق نہیں رہا جاسکتا، لہٰذا ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حصے کا کام کرے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے، فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز جمع کیے جائیں، غزہ میں اسرائیلی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے اور جہاں بھی فلسطینی عوام کے آواز اٹھائی جارہی ہو ان کا ساتھ دیا جائے۔، قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع کشمور حفیظ اللہ گولو، غلام مصطفیٰ میرانی، نائب امیر ضلع کشمور مولانا رفیع الدین چنا،حافظ عمر فاروق چنا، امیر شہر حافظ اسداللہ چنا نے خطاب کیا۔بدین:بدین: غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اورر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر بدین پریس کلب پر امیر ضلع سید علی مردان شاھ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ٹھل: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فلس طینی بھائیوں سے اظھار یکجہتی کے لیے ٹھل ضلع جیکب آباد میں نکالی گئی ریلی سے امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد محمد ابوبکر سومرو ، امیر جماعت اسلامی ٹھل سٹی عابد علی لاشاری، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جیکب آباد اعجاز علی لاشاری، صدر جی آئی یوتھ ٹھل سٹی اسحاق عباس لاشاری نے بھی خطاب کیا۔شہدادکوٹ: غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اورر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر شہدادکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری امداد اللہ بجارانی ، امیر ضلع منصور ابڑو ودیگر قائدین نے خطاب کیا۔جیکب آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فلس طینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دفتر جماعت اسلامی سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آبادمحمد ابوبکر سومرو، امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر حاجی دیدار علی لاشاری ، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد اکبر علی مہر، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد عبد الصمد کٹبار، ھدایت اللہ رند نے خطاب کیا۔ٹنڈوباگو :جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل اور امریکہ کے غزہ و فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے عوام اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقدع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالکریم بلیدی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔میرپورخاص:جماعت اسلامی میرپورخاص کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے احسان الٰہی مغل، رفیق چوہان اور عاصم شیخ نے بھی خطاب کیا،ٹنڈومحمد خان میں ضلعی امیر حافظ لعل محمد، مقامی امیر پیر مسلم جان سرہندی ،اکرم بیگ، مٹھی میں ضلعی امیر یاسین مغل، میر محمد بلیدی جبکہ دادو میں قائم مقام امیر ضلع امتیاز چانڈیو،موسیٰ ببر ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.