Live Updates

مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی مخلصانہ ،شبانہ روز کاوشوںکا ثمر ہے کہ پاکستان درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کررہاہے،محمد امین

مسلم لیگ(ن) ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتی ہے اوراس وقت بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی منزل قریب تر ہوتی جا رہی ہے،مسلم لیگی رہنما

پیر 28 اپریل 2025 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)خدادادہائٹس گولڑہ اسلام آباد کے رہنمامحمد امین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پوری قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے اورٹھوس اقدامات کا اعلان کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے،افواج پاکستان کا ایک ایک سپاہی جذبہ شہادت سے سرشار اور اسے پوری قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے،بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

ا نہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی مخلصانہ ،شبانہ روز کاوشوںکا ثمر ہے کہ پاکستان درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کررہاہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی منزل قریب تر ہوتی جا رہی ہے،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف عوام خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں،عوامی پذیرائی کی بدولت آج مسلم لیگ(ن) وفاق اور پنجاب میں برسراقتدار ہے،قوم کے اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما محمدامین نے مزید کہاکہ بھارتی جنگی جنون قابل مذمت اور باعث تشویش ہے ،مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا واقعہ پلائنٹڈ تھااسی لئے بھارتی حکومت نے بغیر تحقیق اور ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر چڑھائی شروع کرکے اعلان جنگ کردیا ہے لیکن اسے علم نہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس نے اس سے بڑھ کر کچھ غلطی کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کے نوجوان افواج پاکستان کے ساتھ رضاکارانہ خدمات دینے کو تیار ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات