
مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اراکین سینیٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا
پیر 28 اپریل 2025 23:38
(جاری ہے)
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بین الاقوامی دنیا میں سازشیں کر رہی ہے، لیکن وہ اپنے تمام عزائم میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہیں ہر بین الاقوامی فورم پر رسوائی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرعزم اور باوقار ملک ہے جس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کرے اور جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ جہاں سات لاکھ فوج تعینات ہو، وہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، ایسے میں پہلگام جیسے بڑے واقعے کا ہونا سوالیہ نشان ہے۔سینیٹر کاکڑ نے کہا کہ انڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بھی عالمی برادری کی نظروں سے چھپے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کینیڈا اور امریکہ میں پیش آنے والے واقعات میں بھی مودی سرکار کا نام سامنے آیا ہے، جو اس کے انتہاپسند عزائم کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی خاموشی کا فائدہ بھارت نے اٹھایا، لیکن آج صورتحال بدل چکی ہے۔ آج تمام سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کی سالمیت اور ترقی کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام پارٹیاں ملکی ترقی، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، ہم ایک پر امن قوم ہیں اور ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر اگر پاکستان کی بقاء پر سوال اٹھایا گیا، تو ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک کی بات آ جائے تو ہم سب یکجا ہیں اور وزیراعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بلانا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ پاکستان کے گھر کا ہے۔انہوں نے پاکستانی فوج کی بہادری اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آرمی چیف بہادر اور پر اعتماد ہے، پھر ہمیں کس چیز کی فکر ہے؟ سینیٹر واوڈا نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے پیچھے ہے اور ہم متحد ہیں۔انہوں نے پاکستان کے میڈیا اور اینکرز کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے انتہائی مہذب انداز میں بھارت کو بہترین جواب دیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے پڑوسی دوست بہت مخلص ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم نے اپنی ایئر سپیس روک کر انڈیا کو نقصان دینا شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج وہ واحد فوج ہے جس کا نعرہ اللہ اکبر ہے اور یہی نعرہ ہمارے عزم کا مظہر ہے۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے بھارت میں جاری ریاستی جبر اور مذہبی انتہا پسندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک مضبوط قومی نظریے پر ہوا تھا اور اس نظریے کے تحت ہم ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی جبر کا سلسلہ جاری ہے اور مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں ہندوتوا کا پرچار تیز ہو گیا ہے۔سینیٹر کاکڑ نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر اتنا ظلم و ستم نہیں کیا گیا، لیکن آج بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے۔سینیٹر انور الحق کاکڑ نے کشمیریوں کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں لاکھوں بے گناہ افراد کو شہید کیا جا چکا ہے، عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے ہونے والے ان مظالم پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی انتہاپسند پالیسیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کی آواز کو سنے تاکہ اس خطے میں امن قائم ہو سکے۔سینیٹر کاکڑ نے بھارت کی اندرونی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان میں اقلیتوں کے پاس نہ تو کوئی بنیادی حقوق ہیں اور نہ ہی ان کو امن و سکون کی زندگی گزارنے کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی چوبیس کروڑ عوام کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ہم اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔انہوں نے بھارتی ریاستی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ریاستی ذمہ داران لٹیروں کی طرح دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں جا کر فلاں کو مار دینا چاہیے، یہ لوگ پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں۔سینیٹر انور الحق کاکڑ نے پاکستان کی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل ہیں اور موجودہ آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے قائد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈین میڈیا اور سیاستدان بند کمرے میں بیٹھ کر جنگ کے خواب دیکھتے ہیں لیکن پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر صورت تیار ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.