
قومی اسمبلی میں پہلگام حملے سے پاکستان کا تعلق جوڑنے کی بے بنیاد کوششوں اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اعلان بارے بحث جاری
منگل 6 مئی 2025 14:42
(جاری ہے)
ہمارے جوان وطن کی سرحدوں کا دفاع اور عوام ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔
مشکل حالات میں قومی مفاد کے لئے پوری قوم ایک ہوجاتی ہے۔9 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارت کی ناکامی ہے۔ بھارت خود پاکستان میں آکر دہشت گردی کراتا رہا ہے، کلبھوشن یادیو اس کی زندہ مثال ہے۔پاکستانی قوم بھارت کے پاکستان پر الزام کو مسترد کرتی ہے۔ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے جس نے 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ایم کیو ایم کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اس بار مودی اپنے دام میں خود آگیا۔ مودی مائنڈ سیٹ جارحیت اور جنگی جنون ہے جسےاس بارخارجہ محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ مائنڈ سیٹ دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،مودی کے دہشت گردانہ اور سفاک سوچ کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کا بیانیہ نہیں بک سکا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر جاگ رہا اور مودی مائنڈ سیٹ زمیں بوس ہو رہا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے ہمارے اجداد نے جو جدوجہد کی اس پر ہمیں طمانیت ہے، آج وہ قربانیاں سو فیصد درست ثابت ہوئیں۔ اسی مائنڈ سیٹ کے خلاف ہمارے اجداد نے قربانیاں دیں اور علیحدہ وطن حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام اور پلوامہ کے واقعات کی سب نے مذمت کی ہے ان واقعات میں سب سے بڑی ناکامی مودی سرکار کی ہے۔ ان کے انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو پاکستان فوبیا ہے ان کا جنگی جنون اس خطہ ہی پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے۔پاکستان کی جانب سے بین الااقوامی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش نے بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے ہیں۔بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنے کا اعلان کیا،یہ عالمی معاہدہ ہے جس کا ضامن ورلڈ بینک ہے اور اس کی خلاف ورزی اعلان جنگ تصور ہوگا۔اپوزیشن رکن بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے دوسری طرف ایک مودی کا انڈیا اور دوسری طرف دلی کا انڈیا ہیں،مودی کے انڈیا میں مسلمانوں کو قتل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان امن کی بات کریں،دونوں جوہری ممالک ہیں،اگر جنگ چھیڑیں گے تو دور تک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی نے پہلی مرتبہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے،سندھ طاس معاہدہ نو سال کے مذاکرات کے بعد فائنل ہوا تھا، بھارت کے پاس پانی روکنے کا کوئی انتظام نہیں ہے نہ پانی کا رخ موڑنے کی صلاحیت ہے۔پاکستانی قوم متحد ہے اس کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے الزامات کو مکمل مسترد کرتے ہیں،حکومت کو چاہیئے سندھ طاس معاہدے کو عالمی عدالت میں لیکر جائے،اگر انڈیا نے جارحیت کی تو جواب بھرپور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہر دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے تو دوسری طرف بھارت نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کی مذمت تک نہیں کی۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.