رات کے اندھیرے میں بھارتی حملہ بزدلانہ ،قابل مذمت ،خطے کے امن کیخلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے ،مفتی وزیراحمد رضوی

جمعہ 9 مئی 2025 17:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کیامیر اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ابوعبدالقیوم مفتی وزیراحمد رضوی نے پاکستان پر بھارت حملے کی مذمت کرتے کہاکہ بھارت کے حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، نریندر مودی کسی بھول میں نہ رہیں کہ ہم بدلہ نہیں لے سکتے مسلمان موت سے نہیں ڈرتے بلکہ وہ شہادت کو ایک اعزاز اور اللہ پاک کی طرف سے انعام سمجھتے ہیں۔

بھارت اپنے جنگی جنون سے مسلمان کو دبانا چاہتا ہے، مگر ہم ان کو پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ مسلمان نہ کبھی جھکا ہے نہ جھکے گا۔ بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں ملک پر کیا گیا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور خطے کے امن کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے۔ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے اگر بھارت اپنے بزدلانہ فعل سے باز نہیں آیا تو ہم ہر جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

یہودی اور کفار سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک میں جنگ مسلط کرنا چاہ رہے ہیں اب مزید خاموش ہونے کی بجائے مسلم امہ یکجا ہو کر جہاد کا اعلان کریں اسرائیل کی جانب سے یمن لبنان شام اور غزہ پر حملے کی شدید الفاظ الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں جب اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا اس وقت مسلم حکمران اپنی آنکھیں کھول لیتے تو آج جنگ وسیع نہیں ہوتا بلکہ محدود ہو کر اپنے بلوں میں واپس چلے جاتے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور ہزاروں کشمیروں کی قاتل ہیں اب کشمیر واپس لینے کا سنہری موقع ہے حکومت جہاد کا اعلان کرے ان شائاللہ عوام کشمیر کو فتح کر لے گی اکابرین اہل سنت نے ملک کی دفاع ملکی سالمیت کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ان شائاللہ اب بھی ہم ریاست کی حفاظت کے لیے ہر چیز قربان کرنے کے لیے تیار ہیں علمائے اہل سنت عوام اہلسنت اور یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کہنے والے جہاد کے جذبے سے سرشار ہے ہم اسلام اور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں بھارت نے مسلمانوں کی ایمانوں کو للکارا ہے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے اب حکمران بزدلی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں ہم اسلام اور ملک کے لیے ہر سختی بھوک افلاس ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن ظلم و بربریت کسی طور پر بھی قبول نہیں کریں گے بھارت سوچ لے مسلمان موت سے کبھی نہیں ڈرتے بلکہ وہ شہادت کو ایک اعزاز اور اللہ پاک کی طرف سے انعام سمجھتے ہیں تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں کارکنان اپنے قائد کے ایک اشارے کے منتظر ہیں ملک کو بچانے کے لیے ہر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے اکابرین نے ملک بنانے کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اج ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔