Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف ،آرمی چیف ومسلح افواج کو سلام،بھارت اب حملے سے پہلے دس بار سوچے گا،سردار عاصم عباسی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر سے زندہ کردیا

اتوار 11 مئی 2025 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس اسلام آباد کے صدر سردار عاصم عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے صبر سے کام لیتے ہوئے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ کبھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ نہیں کرے گا اور دس مرتبہ سوچے گا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنوبی ایشیا میں امن نہیں چاہتا مودی کے ہاتھ معصوم بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

پاکستان کی تاجر برادری اور سیاستدان مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے یہ مودی کی بھول ہے کہ وہ پاکستان کے بے گناہ معصوم شہریوں کو شہید کریگا. عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایل او سی کی خلاف ورزی کررہی ہے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہی.. انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے مذاکرات کے زریعے پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر کا حل کری..مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرجنوبی ایشیاامن نہیں آسکتا اس لیے مذاکرات کیے جائیں.

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر الگ رکھ کر پاکستان اور بھارت اچھے تعلقات رکھنے چاہیے آپس میں تجارت کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے گاے کا پیشاب پینے والا جانور نما نریندر مودی مسلمانوں اور بھارت کی ڈیڑھ ارب آبادی کا دشمن ہی. پاکستان کی مسلح افواج نے بروقت بھارت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مودی عزائم خاک میں ملا دئیے اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے کشمیری عوام حوصلے بلندکردیے اور پیغام دیاکہ کشمیری تنہا نہیں پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور محافظ بھی ہی.

سردار عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر سے زندہ کردیا ہے کشمیر کے مسئلہ کے حل ضروری ہوگیا ہے کشمیر بھارتی افواج اور مودی کے ظلم کب تک سہتے رہیں گے کشمیریوں کی اپنی شناخت ہے کشمیری پاکستان کی افواج کے بلاتنخواہ سپاہی ہی ہیں اور دفاع پاکستان اور معاشی طور پرترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضمانت ہیں مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر یوں کی اقوام متحدہ میں اور عالمی فورم او آئی سی میں بہتروکالت اور نمایندگی کرسکتا ہے کشمیری لاوارث نہیں ہیں وہ جدوجہد تحریک آزادی کشمیر کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زاید قربابیان دے چکے ہیں ٹرمپ نے پاکستان اور درمیان کشیدگی اور جنگ بندی کراکرایک مرتبہ پھرمسلہ کشمیر کو کور ایشوبنادیاہے اور عالمی رہنماوں کی توجہ بھی اس دیرینہ مسئلے کی مبذول کروائی دی ہی-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات