Live Updates

بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، وزیردفاع

مودی پر پارلیمبٹ کے اندر اور باہر تنیقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، پاکستان تو 25 سال سے دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے اور الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے؛ خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 13 مئی 2025 13:20

بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت انٹرنیشنل دہشت گرد ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی پر پارلیمبٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے لیکن چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں اس کا فیصلہ بھارتی عوام کرے گی۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ بھارت سے مذاکرات میں کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشت گردی بھی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے کیوں کہ پاکستان تو 25 سال سے دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے اور الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے حالاں کہ وزیر اعظم نے خود پیشکش کی تھی کہ پہلگام دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے جس میں ہم نے بڑا نقصان اٹھایا ہے، پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، مذاکرات میں دوسرا ایجنٍڈا مسئکہ کشمیر ہے اس پر بھی بات ہونی چاہیئے اور تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی، پانی کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جاسکتا اور جب مذاکرات کی کوششیں شروع ہوں تو معاہدہ کی شقوں کے مطابق دیکھنا چاہیئے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت خود کئی سال سے دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارت انٹر نیشنل دہشت گرد ہے، ہم گزشتہ 25 سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاز پر لڑ رہے ہیں، بھارت کے دہشت گردی کے ثبوت کینیڈا میں بھی اور امریکہ مں بھی موجود ہیں، یہ دہشت گردی کے ثبوت مذاکرات میں بھی سامنے آنے چاہئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات