Live Updates

?ہندوستان نے آدھی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرکے پاکستان کی مساجد مدارس اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنایاٍ جس پر پوری دنیا خاموش رہی ،مولانا خزیمہ سمیع الحق

بدھ 14 مئی 2025 20:25

~نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا خزیمہ سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہندوستان نے آدھی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرکے پاکستان کی مساجد مدارس اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنایاٍ جس پر پوری دنیا خاموش رہی کسی نے بھی ہندوستان کی جارحیت روکنے کی کوشش نہ کی،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا مساجد و مدارس کو نشانہ بنانے سے پتہ چل رہا ہے کہ ملک کے نظریاتی محافظ کون ہیں اور کون لوگ امت مسلمہ کا غم رکھنے والے ہیں اور کون ہمارے ناپاک منصوبوں کے درمیان رکاوٹ ہیں اسی لیے تو مساجد و مدارس کو نشانہ بنایا۔

مولانا خزیمہ سمیع الحق نے واضح کیا کہ جب بھی ملک میں کوئی آفت آتی ہے یا کوئی جنگ کا ماحول پیدا ہوتا ہے تو وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کے لیے سب سے پہلی صف میں علمائے کرام کھڑے نظر آتے ہیں،انہوں نے کہاکہ علمائے کرام اور دین دار طبقہ ہندوؤں کے نشانے پر بھی ہے، یہودیوں کے نشانے پر بھی ہے اور منافقین کے نشانے پر بھی ہے اس کے باوجود علمائے کرام و طلباء ثابت قدم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس نازک صورتحال میں پوری قوم، تمام علمائے کرام و مدارس اپنی افواج کے پشت پر کھڑی ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، قائد جمیعت شہید ناموس رسالتؐ شہید پاکستان شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق ؒ نے کہا تھا کشمیر کے مسئلے کا حل جہاد ہیاور ہمارے دشمن کا مزاج یہی ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

علمائے کرام نے چند ہفتے پہلے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی دیا تھا اور حالیہ کشیدگی میں ہم نے دیکھا کہ ہندوستان نے اسرائیل ساختہ ڈرونز کا استعمال کیا،اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے ہمنوا حکمرانوں نے اس فتوے کو کتنا سنجیدہ لیا لیکن افسوس مسلمان ممالک کے حکمرانوں پر کہ جنہوں نے اپنے برادر اسلامی ملک فلسطین کے مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تہذیب الاخلاق کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا خزیمہ سمیع الحق نے کہاکہ آج دنیا نے دیکھ لیا حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے نظریے کو کہ ایک جوابی کاروائی سے امریکہ مذاکرات کے لیے کود پڑا ورنہ ایک ہی دن پہلے امریکی نائب صدر نے کہا تھا کہ یہ ہندوستان و پاکستان کا ذاتی مسئلہ ہے ہمارا اس معاملے سے کوئی لینا دے دینا نہیں،جب دیکھا ہندوستان کے رافیل طیارے گر گئے اور روس کا دیا ہوا ایس400 دفاعی نظام تباہ ہو گیا تب مغرب کو مذاکرات یاد اگئے،مولانا خزیمہ سمیع الحق نے واضح کیا کہ میں اپنے حکمرانوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے علماء، طلباء،مدارس و مساجد اور نظام مصطفی پر بھروسہ رکھیں اور اور جس مقصد کے لیے ملک بنا ہے یعنی شریعت کے لیے تو وہ شرعی نظام ملک میں قائم کریں اسی میں پاکستان کے مسلمانوں اور پاکستان کی کامیابی ہے اپنے نظام سے ہی ہم دنیا میں ترقی پا سکتے ہیں وگرنہ 80 سال سے مغربی نظام اور مغرب نے ہمیں نقصان کے سوا کچھ نہ دیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات