Live Updates

ؔپاکستان امن کا داعی ہے لیکن کسی مہم جوئی کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیاجائیگا : ملک محمد احمد خان

ٴْپنجاب اسمبلی میں بھارت کی جنگی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی جیت پر یوم تشکر منایاگیا

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن کسی مہم جوئی کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیاجائے گا پانی پاکستان کا حق ہے اور اسے بند نہیں کیا جا سکتا، مودی پر جنگی جنون سوار تھاانہوں نے چھ جہاز تباہ کر بے عزتی کروا لی اب ان کی قوم ان کی بے عزتی کررہی ہے، پنجاب اسمبلی میں بھارت کی جنگی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی جیت پر یوم تشکر منایاگیا،سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستانی پرچم تھام کر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور کیک بھی کاٹا۔

میڈیا سے گفتگو میں سپیکر ملک محمد احمد خان کاکہناتھاکہ نریندر مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان پر حملہ کیالیکن پاک فوج نے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا، سپیکر نے پلوامہ اور پہلگام جیسے واقعات کو ‘‘فالس فلیگ’’ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کی جرات کی تو پھر پاک فوج بھارت کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔

(جاری ہے)

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ دوسرے ممالک کی سالمیت پر حملہ کرلیں گے تو جواب نہیں ملے گا ایسا کبھی نہیں ہوگا،پلوامہ ہو یا پہلگام فالس فلیگ تھا اگر اس کے بعد بھی سیاسی مقاصد کیلئے کام کریں ثبوت نہ دیں تو پھر ہم کوئی سبزی یا پھل نہیں ہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے،سندھ طاس ،معاہدہ کشمیر کا مسئلہ اور دہشت گردی کا بہانہ بناکر حملہ کیا لیکن حقائق کو مسخ نہیں کیاجا سکتا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ پانی زندگی ہے اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی تو پھر یہ جنگ کے مترادف ہیاور کوئی ہمیں دہشت گردی کا سبق نہ سکھائے سب سے زیادہ دہشت گردی میں قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ ،ملک محمد احمد خان ( ہم سمجھتے ہیں کسی وجہ سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی اسے جنگ سے تعبیر کرنا کوئی اچنبے کی بات نہیں،پانی ہمارا حق ہے سندھ طاس کا پانی تو جنگوں میں بند نہیں ہوا،دہشت گردی اگر کسی نے پرکھنا ہے دہشت گردی کا شکار کون ہے،نوے ہزار کے قریب زندگیاں کسی اور ملک نے نہیں گنوائیں،ہمارے نقصانات کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے افواج پاکستان کی جنگی و سفارتی حکمت عملی کو سراہا ان کاکہناتھاکہ تمام سیاسی قیادت افواج کے ساتھ کھڑی ہیقوم متحد ہے اور دعاگو ہے کہ ملکی قیادت اور افواج کامیاب رہیں انہوں نے میڈیا کو شاندار صحافت اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات