اقوم متحد، افواج کامیاب، وزیراعظم فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچ

انڈیا کابالادستی کا خواب چکنا چور ،بڑے ممالک کی انوسٹمنٹ صفر ہو گئی،مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی

پیر 19 مئی 2025 13:28

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار اور معاشی بحران کے باوجود پوری قوم پاک-بھارت تنازعے پر متحد ہو گئی ہے، افواج پاکستان نے انڈیا کو دندان شکن جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی، اور یہ قومی وحدت کا نتیجہ ہے جس سے بھارت کا جنوبی ایشاء میں بالادستی کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے اور امریکہ اور یورپ نے انڈیا پر جتنی انوسٹمنٹ کی تھی وہ صفر ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ نے ایک تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے عزت بخشی جبکہ بھارت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے،انہوں نے زور دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف صرف انڈیا پر فتح پر خوش ہو کر اپنا وقت نہ گزاریں بلکہ ملک کے دیگر اہم مسائل پر بھی توجہ دیں،ملک میں سیاسی، معاشی او اقتصادی استحکام آنا چاہیے،صوبوں کی وفاق سے جو شکایات ہیں انکا حقیقی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے، لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ وزیراعظم فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیںاور قومی قیادت کواعتماد میں لیں تاکہ ملکی استحکام کیلئے قومی لائحہ عمل طے کیا جا سکے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے مختلف عالمی خطوںمڈل ایسٹ، امریکہ، یورپ، روس اور چین میںچار الگ الگ وفود بھیجے جائیںوہ مسئلہ کشمیر جو ہماری شہ رگ کا مسئلہ اورمسئلہ فلسطین جو ملتِ اسلامیہ کی رگِ جاں کا مسئلہ ہے اسکو بھی اجاگر کریںجبکہ انڈیا کی پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کو بھی مکمل طور پربے نقاب کیاجائے،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی وحدت کے خلاف بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور اب وقت ہے کہ سیاسی قیادت قومی مفاد میں متحد رہے،قبل ازیں لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے امیر رضوان چوہدری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔