Live Updates

بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر پاکستان کی ترقی،نیک نامی کے لیئے کردار ادا کیا ،ریاض کوہمروی

سفارتی میدان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے

پیر 19 مئی 2025 14:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوھمروی نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی وفد کی سربراہی سونپنے کو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دانشمندانہ فیصلہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا اپنے خصوصی بیان میں ریاض کوھمروی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر پاکستان کی ترقی،نیک نامی کے لیئے کردار ادا کیا ہے سفارتی میدان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وفاقی وزیر خارجہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حالیہ دنوں پاک بھارت جنگ میں جس انداز سے ملک کو دفاع کیا اسے پوری دنیا میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان دوست ممالک نے سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے حالیہ فیصلے سے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی بڑھانے کے حوالہ سے مثالی ثمرات ملیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں بھٹو خاندان نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کریں گے بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ کے لئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،ڈاکٹر مصدق ملک،شیری رحمان،خرم دستگیر،حنا ربانی کھر،فیصل سبزواری،تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات