جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس اعجازسواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری

چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا،اجلاس میں دیگر معزز اراکین نے بھی تقرری کیلئے جسٹس اعجاز کی اہلیت، تجربے اور عدالتی کارکردگی کو سراہا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 19 مئی 2025 15:20

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس اعجازسواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 مئی 2025)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس اعجازسواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دیدی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفرید ی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگر معزز اراکین نے بھی تقرری کیلئے جسٹس اعجاز کی اہلیت، تجربے اور عدالتی کارکردگی کو سراہاگیا جس کے بعد ان کے نام پر اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

بعدازاں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ قبل ازیں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں صرف بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا معاملہ زیر غور لایا جائیگا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے نام جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کمیشن کے 19 مئی کو بلائے گئے اجلاس میں ان چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ موخر کردیا گیا تھا۔ اجلاس میں ان چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور نہیں ہوگا۔ اب19 مئی کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں صرف بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ زیر غور ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کااجلاس،جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر 10 ممبران کی اکثریت سے کی گئی جبکہ تین ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھاجس میں سپریم کورٹ میں دو نئے ججز کی تقرری کیلئے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا تھا اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ سینیئر ججز کے ناموں پر بھی غور ہواتھا۔جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر تفصیلی غور کیاتھا۔ جن ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین شامل ہیں۔

اجلاس میں خاص طور پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین کے ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیاتھا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے صرف ایک جج جسٹس بار نجفی کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہواتھا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر 10 ممبران کی اکثریت سے کی گئی جبکہ تین ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیاتھا۔پی ٹی آئی کے دو ممبران نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔