Live Updates

ٓاسمبلیوں میں موجود خواتین کی مخصوص نشستوں کو فی الفور ختم کیا جائے : امتیاز رشید قریشی

س*188 نشستوں پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں ، صدر جمہوری پارٹی

ہفتہ 24 مئی 2025 19:05

tلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء) پاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار ڈاکٹر شاہد نصیر ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ صدر پی ڈی پی پنجاب،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ،سید خالد گیلانی ایڈووکیٹ، پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ، اویس احمد نور ایڈووکیٹ ،محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ ،جنید احمد پراچہ ایڈو وکیٹ ، اور ڈاکٹر علی میاں جان نے لاہور ہائی کورٹ بار کے جنا ح لاؤنج میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلیوں میں موجود خواتین کی مخصوص نشستوں کو فی الفور ختم کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی خواتین کے خلاف نہیں ہیں بلکہ وہ جنرل الیکشن میں حصہ لے کر اسمبلی میں پہنچیں اور چیف الیکشن کمیشن ہر سیاسی پارٹی کو پابند کریں کہ وہ جنرل الیکشن میں خواتین کے لیے باقاعدہ طور پر کوٹہ مقرر کریں انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اسمبلیوں میں موجود 188 نشستوں پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تفصیل درج ذیل ہیں… قومی اسمبلی 60، پنجاب اسمبلی 66، سندھ اسمبلی 29، کے پی کے اسمبلی 22، بلوچستان اسمبلی 11۔

(جاری ہے)

ان 188 مخصوص نشستوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ یہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اسمبلی میں رونق میلہ لگانے کے لئے اس وقت کی ربڑ سٹیمپ اسمبلی سے منظور کروائی تھیں۔ یہ سالانہ اربوں روپے کا بغیر کچھ کام کیے قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں اور یہ ممبرز زیادہ تر امیرزادوں کی رشتے دار ہیں مخصوص نشستوں میں سے کوئی بھی خاتون غریب گھرانے سے نہیں ہے لہٰذا یہ 188 سیٹیں فی الفور ختم کر کے قومی خزانے پر بلاوجہ کا بوجھ ختم کیا جائے۔

موجودہ برسر اقتدار دو خاندانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی اسمبلیوں سے ان کے لئے کوئی قانون سازی کروائی گئی اور ان بے حس حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں کی اپنی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے پہلے سے ہی بندر بانٹ کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر کا روزانہ کا خرچہ 30 لاکھ روپے ہے جب کہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 35 لاکھ سے زائد کا ہے اور اسی طرح حکومتی جماعت کا ہر ایم این اے دو لاکھ روپے روزانہ خرچ کرتا ہے ان حقائق کی روشنی میں موجودہ حکمرانوں کو فی ا لفور ختم کر کے نیک اور دیانت دار افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے جو ملکی خزانے کو باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹتے رہے اور اپنا سرمایہ بیرون ملک جمع کراتے رہے ان کا سخت اور کڑا احتساب کیا جائے، ہمیں توقع ہے کہ نیک اور دیانت دار افراد پر مشتمل قومی حکومت سیاست دانوں کی لوٹ مار کے 300 ارب ڈالر جو بیرون ملکوں کے بینکوں میں موجود ہیں اور اسی طرح ان کی 500 ارب ڈالرز سے زائد کی پراپرٹیز بیرون ملکوں میں موجود ہیں ان کو فی الفور واپس لایا جائے تاکہ آئی ایم ایف کے بھاری قرضوں سے جان چھڑائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جمہوری پارٹی کو اقتدار میں آنے کا موقعہ مل گیا تو ملک سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات